مواد فوراً دِکھائیں

کیا ہماری مصیبتوں کا ذمے‌دار خدا ہے؟‏

کیا ہماری مصیبتوں کا ذمے‌دار خدا ہے؟‏

پاک کلام کا جواب

 پاک کلام میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ ہماری مصیبتوں کا ذمے‌دار خدا نہیں ہے۔ یہوواہ خدا نے اِنسانوں کے سلسلے میں جو مقصد ٹھہرایا تھا، مصیبتیں کبھی بھی اُس مقصد کا حصہ نہیں تھیں۔ لیکن پہلے اِنسانی جوڑے یعنی آدم اور حوا نے خدا کی حکمرانی کے خلاف بغاوت کی اور اچھائی اور بُرائی کے حوالے سے اپنے معیار قائم کرنے کا فیصلہ کِیا۔ اُنہوں نے خدا سے مُنہ موڑ لیا اور اُنہیں اِس کے نتائج بھگتنے پڑے۔‏

 آج ہم اُنہی کے غلط فیصلے کے نتائج کا سامنا کر رہے ہیں۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کہ اِنسانوں پر مصیبتیں خدا کی وجہ سے آنی شروع ہوئی تھیں۔‏

 پاک کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏جب کوئی شخص آزمائش کا سامنا کر رہا ہو تو یہ نہ کہے کہ ”‏خدا مجھے آزما رہا ہے۔“‏ کیونکہ خدا نہ تو بُرے کام کر سکتا ہے اور نہ ہی وہ کسی کو بُرے کاموں سے آزماتا ہے۔“‏ (‏یعقوب 1:‏13‏)‏ مصیبتیں کسی پر بھی آ سکتی ہیں، یہاں تک کہ اُن پر بھی جنہیں خدا کی خوشنودی حاصل ہے۔‏