ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں

پاک عبادت

یہوواہ کے گواہوں کا علاقائی اِجتماع 2025ء

علاقائی اِجتماع کی جگہ ڈھونڈیں

داخلہ مُفت ہے ‏•‏ کوئی چندہ نہیں لیا جائے گا

پروگرام کے کچھ حصے

جمعہ:‏ ویڈیوز کے سلسلے کے ذریعے دیکھیں کہ یسوع مسیح جن علاقوں میں رہے اور جہاں اُنہوں نے مُنادی کی، وہاں زندگی کیسی تھی۔‏

ہفتہ:‏ دیکھیں کہ جب یسوع مسیح نے اپنا دَورِخدمت شروع کِیا تو اُس وقت وہ پیش‌گوئیاں کیسے پوری ہوئیں جو صدیوں پہلے کی گئی تھیں۔‏

اِتوار:‏ ایک تقریر کے ذریعے سیکھیں کہ اِس بات پر دھیان دینا کیوں ضروری ہے کہ کیا ہمارے عقیدے صحیح ہیں یا نہیں اور ہم سچی تعلیم کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔ اِس تقریر کا عنوان ہے:‏ ”‏کیا آپ علم کی بِنا پر عبادت کرتے ہیں؟“‏

ڈرامہ

خوش‌خبری—‏یسوع مسیح کی زبانی:‏ قسط نمبر 2 اور 3

جب یسوع نے بپتسمہ لیا تو وہ مسیح بن گئے۔ اِس کے بعد اگلے کچھ مہینوں کے دوران شیطان نے اُنہیں آزمایا، یسوع نے اپنے شاگردوں کو جمع کرنا شروع کِیا اور کچھ معجزے کیے۔ اِن اور کئی اَور واقعات کو ڈرامے کی اُن قسطوں میں دیکھیں جو اِجتماع پر ہر دن دِکھائی جائیں گی۔‏

ویب‌سائٹ jw.org پر جائیں تاکہ آپ اِجتماع کے پروگرام کا شیڈول اور اِن ویڈیوز کو دیکھ سکیں:‏

ہمارے علاقائی اِجتماعوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

دیکھیں کہ یہوواہ کے گواہوں کے علاقائی اِجتماع پر کیا ہوتا ہے۔‏

یہوواہ کے گواہوں کا علاقائی اِجتماع 2025ء:‏ ”‏پاک عبادت“‏

اِس سال کے علاقائی اِجتماع کی ایک جھلکی دیکھیں۔‏

ڈرامے کی ایک جھلکی:‏ خوش‌خبری—‏یسوع مسیح کی زبانی

جیسے ہی یسوع مسیح نے اپنا دورِخدمت شروع کِیا، اُنہیں اِنسانوں، شیطان اور بُرے فرشتوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کیا اِس مخالفت کی وجہ سے وہ خدا سے دُور ہو گئے؟‏