مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاس

ہمارے اِجلاسوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ اپنے علاقے میں ہماری عبادت‌گاہ دریافت کریں۔‏

جگہ ڈھونڈیں (opens new window)

ہمارے اِجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

یہوواہ کے گو‌اہ ہفتے میں دو بار خدا کی عبادت کر‌نے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ (‏عبرانیوں 10:‏24، 25‏)‏ اِن اِجلاسوں پر ہر کوئی آ سکتا ہے۔ اِن میں خدا کے کلام سے تعلیم دی جاتی ہے اور سکھایا جاتا ہے کہ اِس تعلیم پر عمل کیسے کِیا جا سکتا ہے۔‏

ہمارے اِجلاسوں کا پروگرام اکثر بات چیت کی شکل میں ہوتا ہے جس میں سامعین بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ ہر اِجلاس گیت اور دُعا سے شروع اور ختم ہوتا ہے۔‏

سب لو‌گ ہمارے اِجلاسوں میں آ سکتے ہیں، چاہے وہ یہوواہ کے گو‌اہ ہوں یا نہ ہوں۔ داخلہ مُفت ہے اور کوئی چندہ نہیں لیا جاتا۔‏