ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں
یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب
جمعرات، 2 اپریل 2026ء
ہم آپ کو اِن دو تقریبوں پر آنے کی دعوت دیتے ہیں جن کے لیے آپ کو کوئی فیس یا چندہ نہیں دینا پڑے گا
پاک کلام سے خاص تقریر
”زمین پر سب کچھ کون ٹھیک کرے گا؟“
آپ سیکھیں گے کہ اِنسانوں اور زمین کا مستقبل کیسا ہوگا۔
یسوع مسیح کی موت کی یادگاری تقریب
اِس خاص تقریب میں یہوواہ کے گواہ یسوع مسیح کے حکم کے مطابق اُن کی موت کی یاد مناتے ہیں۔—لُوقا 22:19۔
اکثر پوچھے جانے والے سوال
اِس تقریب میں کون آ سکتا ہے؟
اِس تقریب میں سب آ سکتے ہیں۔ اپنے گھر والوں کو بھی لے کر آئیں۔
خاص تقریر اور یادگاری تقریب کتنی دیر کی ہوں گی؟
پاک کلام سے خاص تقریر آدھے گھنٹے کی ہوگی۔ تقریر کے بعد ایک گھنٹے کے لیے بائبل کے ایک موضوع پر سامعین سے بات کی جائے گی۔
یادگاری تقریب تقریباً ایک گھنٹے کی ہوگی۔
خاص تقریر اور یادگاری تقریب کہاں ہوں گی؟
اپنے علاقے میں خاص تقریر اور یادگاری تقریب کی جگہ جاننے کے لیے اُوپر دیے گئے ”دیکھیں کہ خاص تقریر کہاں ہوگی“ اور ”دیکھیں کہ یادگاری تقریب کہاں ہوگی“ کے بٹن کو کلک کریں۔
کیا مَیں یہوواہ کا گواہ بننے یا اُن سے تعلیم حاصل کرنے کا پابند ہوں گا؟
نہیں۔
کیا وہاں چندہ لیا جائے گا؟
نہیں۔ ہماری عبادتوں میں کبھی بھی چندہ نہیں لیا جاتا۔—متی 10:8۔
کیا مجھے کوئی خاص طرح کے کپڑے پہننے ہوں گے؟
نہیں۔ لیکن یہوواہ کے گواہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ وہ حیادار کپڑے پہنیں۔
یادگاری تقریب میں کیا ہوگا؟
شروع اور آخر میں مذہبی گیت گایا جائے گا اور یہوواہ کا ایک گواہ دُعا کرے گا۔ یادگاری تقریب کا خاص حصہ ایک تقریر ہے جس میں یسوع مسیح کی موت کی اہمیت پر بات کی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ خدا اور مسیح نے ہمارے لیے جو کچھ کِیا ہے، ہم اُس سے کیسے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات جاننے کے لیے اِس مضمون کو دیکھیں: ”یہوواہ کے گواہ عشائےربانی کو دوسروں سے فرق طریقے سے کیوں مناتے ہیں؟“
اگلے سالوں میں یادگاری تقریب کب کب ہوگی؟
2026ء: جمعرات، 2 اپریل
2027ء: پیر، 22 مارچ
2028ء: اِتوار، 9 اپریل
مزید جاننے کے لیے اِن ویڈیوز کو دیکھیں:
یسوع مسیح کی قربانی کی یاد منائیں
دیکھیں کہ یادگاری تقریب میں کیا ہوگا اور اُس شاندار مستقبل کی ایک جھلک دیکھیں جو یسوع مسیح کی موت کی وجہ سے ممکن ہوگا۔
یسوع مسیح نے اپنی جان کیوں دی؟
شاید آپ نے سنا ہو کہ یسوع مسیح نے ہمارے گُناہوں کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔ لیکن کیا ایک ہستی کی قربانی سے سچ میں لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو سکتا ہے؟
ہماری عبادتگاہوں میں کیا ہوتا ہے؟
اِس ویڈیو کو دیکھ کر خود جانیں کہ ہماری عبادتگاہوں میں کیا ہوتا ہے۔
اِس دعوتنامے کو فرق فرق فارمیٹس میں ڈاؤنلوڈ کریں۔

