مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 28

یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی عظیم محبت کے لیے قدر ظاہر کریں

یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی عظیم محبت کے لیے قدر ظاہر کریں

جب آپ کا کوئی دوست آپ کو کوئی خوب‌صورت تحفہ دیتا ہے تو آپ کو کیسا لگتا ہے؟ بے‌شک آپ بہت خوش ہوتے ہیں اور اِس تحفے کے لیے قدر ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے ہمیں سب سے قیمتی تحفہ دیا ہے۔ یہ تحفہ کیا ہے اور ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اِس کی قدر کرتے ہیں؟‏

1.‏ خدا اور یسوع نے ہمارے لیے جو کچھ کِیا ہے، اُس کے لیے قدر ظاہر کرنے کا ایک طریقہ کیا ہے؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ ‏”‏جو کوئی [‏یسوع]‏ پر ایمان ظاہر“‏ کرے گا، ہمیشہ زندہ رہے گا۔ (‏یوحنا 3:‏16‏)‏ یسوع پر ایمان ظاہر کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اِس کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ ہم یسوع مسیح پر ایمان رکھیں بلکہ یہ بھی ہے کہ ہم اِس ایمان کو اپنے فیصلوں اور کاموں سے ظاہر کریں۔ (‏یعقوب 2:‏17‏)‏ جب ہم اپنے ایمان کو اپنے کاموں اور باتوں سے ظاہر کرتے ہیں تو یسوع مسیح اور اُن کے باپ یہوواہ خدا کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوتی ہے۔—‏یوحنا 14:‏21 کو پڑھیں۔‏

2.‏ وہ خاص موقع کون سا ہے جب ہم اُس سب کے لیے قدر ظاہر کر سکتے ہیں جو یہوواہ اور یسوع نے ہمارے لیے کِیا ہے؟‏

اپنی موت سے پہلے والی رات یسوع نے اپنے پیروکاروں کو بتایا کہ وہ اَور کس طریقے سے اُن کی قربانی کے لیے قدر ظاہر کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے ایک خاص تقریب شروع کی جسے بائبل میں ”‏مالک کی یادگاری تقریب کا کھانا“‏ کہا گیا ہے۔ (‏1-‏کُرنتھیوں 11:‏20‏)‏ اِس تقریب کو مسیح کی موت کی یادگاری تقریب بھی کہا جاتا ہے۔ یسوع نے یہ تقریب اِس لیے شروع کی تاکہ اُن کے رسول اور بعد میں تمام سچے مسیحی اِس بات کو یاد رکھیں کہ اُنہوں نے اِنسانوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے۔ اِس تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے یسوع نے کہا:‏ ‏”‏میری یاد میں ایسا کِیا کریں۔“‏ (‏لُوقا 22:‏19‏)‏ جب آپ یادگاری تقریب میں جاتے ہیں تو آپ اُس عظیم محبت کے لیے قدر ظاہر کرتے ہیں جو یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے ہمارے لیے دِکھائی ہے۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

اِس بارے میں مزید جانیں کہ ہم اُس عظیم محبت کے لیے قدر کیسے ظاہر کر سکتے ہیں جو یہوواہ اور یسوع نے دِکھائی ہے۔ یہ بھی جانیں کہ مسیح کی موت کی یادگاری تقریب منانا کیوں اہم ہے۔‏

3.‏ اپنے کاموں سے قدر ظاہر کریں

فرض کریں کہ کوئی شخص آپ کو ڈوبنے سے بچاتا ہے۔ کیا آپ اُس شخص کے اِس احسان کو بھول جائیں گے یا کیا آپ فرق فرق طریقوں سے اُس کی مہربانی کے لیے قدر ظاہر کرنے کی کوشش کریں گے؟‏

ہماری زندگی یہوواہ خدا کی دین ہے۔ 1-‏یوحنا 4:‏8-‏10 کو پڑھیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • یسوع مسیح کی قربانی ایک خاص تحفہ کیوں ہے؟‏

  • آپ اُس سب کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں جو یہوواہ خدا اور یسوع مسیح نے آپ کے لیے کِیا ہے؟‏

ہم اُس سب کے لیے قدر کیسے ظاہر کر سکتے ہیں جو یہوواہ اور یسوع نے ہمارے لیے کِیا ہے؟ 2-‏کُرنتھیوں 5:‏15 اور 1-‏یوحنا 4:‏11؛‏ 5:‏3 کو پڑھیں۔‏ ہر آیت کو پڑھنے کے بعد اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • اِس آیت کے مطابق ہم یہوواہ خدا اور یسوع مسیح کی محبت کے لیے قدر کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

4.‏ یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں

یہوواہ اور یسوع کی محبت کے لیے قدر ظاہر کرنے کا ایک اَور طریقہ یہ ہے کہ ہم یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں۔ 1-‏پطرس 2:‏21 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ کن طریقوں سے یسوع مسیح کے نقشِ‌قدم پر چل سکتے ہیں؟‏

5.‏ مسیح کی موت کی یادگاری تقریب میں جائیں

جب یسوع مسیح نے پہلی بار اپنے شاگردوں کے ساتھ یادگاری تقریب منائی تو اُنہوں نے کیا کِیا؟ یہ جاننے کے لیے لُوقا 22:‏14،‏ 19، 20 کو پڑھیں۔‏ پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • مسیح کی یادگاری تقریب میں کیا ہوا تھا؟‏

  • روٹی کس چیز کی طرف اِشارہ کرتی ہے اور مے کس چیز کی طرف اِشارہ کرتی ہے؟—‏19 اور 20 آیتوں کو دیکھیں۔‏

یسوع مسیح چاہتے تھے کہ اُن کے شاگرد ہر سال اُن کی موت والے دن یہ خاص تقریب منائیں۔ اِس لیے یہوواہ کے گواہ ہر سال جمع ہو کر اُسی طریقے سے مسیح کی موت کی یادگاری تقریب مناتے ہیں جس طریقے سے یسوع نے حکم دیا تھا۔اِس اہم تقریب کے بارے میں جاننے کے لیے ویڈیو چلائیں‏۔‏ پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • یادگاری تقریب میں کیا ہوتا ہے؟‏

مسیح کی موت کی یادگاری تقریب پر روٹی یسوع کے بے‌عیب اِنسانی جسم کی طرف اِشارہ کرتی ہے جسے اُنہوں نے ہمارے لیے قربان کر دیا اور مے اُن کے خون کی طرف اِشارہ کرتی ہے۔‏

کچھ لوگ کہتے ہیں:‏ ”‏نجات پانے کے لیے صرف یسوع پر ایمان رکھنا کافی ہے۔“‏

خلاصہ

یسوع مسیح نے ہمارے لیے جو کچھ کِیا ہے، ہم اُس کے لیے قدر اِس طرح دِکھا سکتے ہیں کہ ہم یسوع پر ایمان ظاہر کریں اور اُن کی موت کی یادگاری تقریب میں جائیں۔‏

دُہرائی

  • یسوع مسیح پر ایمان ظاہر کرنے کا کیا مطلب ہے؟‏

  • آپ اُس سب کے لیے قدر کیسے ظاہر کرنا چاہتے ہیں جو یہوواہ اور یسوع نے آپ کے لیے کِیا ہے؟‏

  • مسیح کی موت کی یادگاری تقریب میں جانا اِتنا اہم کیوں ہے؟‏

اب یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

مسیح کی موت کے بارے میں جان کر ہمارے دل میں کیا کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے؟‏

اُنہوں نے اپنے جسم سے یہوواہ کی بڑائی کی (‏28:‏9)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ ایمان کیا ہے اور ہم اِسے کیسے ظاہر کر سکتے ہیں۔‏

‏”‏خدا کے وعدوں پر ایمان ظاہر کریں“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ اکتوبر 2016ء)‏

اِس مضمون میں آپ‌بیتی ”‏اب مَیں خود سے گِھن نہیں کھاتی اور پھر سے جینے لگی ہوں“‏ میں دیکھیں کہ مسیح کی قربانی کے بارے میں جان کر ایک عورت کی زندگی کیسے بدل گئی۔‏

‏”‏پاک کلام کی تعلیم زندگی سنوارتی ہے“‏ (‏‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مضمون)‏

اِس مضمون میں پڑھیں کہ مسیح کی موت کی یادگاری تقریب میں صرف کچھ لوگ ہی کیوں روٹی کھاتے اور مے پیتے ہیں۔‏

‏”‏یہوواہ کے گواہ عشائے‌ربانی کو دوسروں سے فرق طریقے سے کیوں مناتے ہیں؟“‏ (‏ویب‌سائٹ پر مضمون)‏