مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق نمبر 60

یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیں

یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیں

پورے بائبل کورس کے دوران آپ نے یہوواہ خدا کے بارے میں بہت کچھ سیکھا ہے۔ آپ نے جو کچھ سیکھا ہے، اُس کی وجہ سے یقیناً آپ کے دل میں اُس کے لیے بہت زیادہ محبت پیدا ہوئی ہوگی۔ اِس لیے شاید آپ نے اُس کے لیے اپنی زندگی وقف کر کے بپتسمہ لے لیا ہو۔ اگر آپ نے ابھی تک ایسا نہیں کِیا تو شاید آپ جلد ایسا کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہوں۔ لیکن بپتسمہ لینے کے بعد یہوواہ کے قریب جانے کا سلسلہ بند نہیں ہو جاتا بلکہ ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ آپ یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرنے کے لیے کون سے قدم اُٹھا سکتے ہیں؟‏

1.‏ آپ کو یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کیوں کرتے رہنا چاہیے؟‏

ہمیں پوری کوشش کرنی چاہیے کہ ہم یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیں۔ یہ اِس لیے ضروری ہے تاکہ ہم کبھی اُس سے ‏”‏دُور نہ ہوں۔“‏ (‏عبرانیوں 2:‏1‏)‏ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہم وفاداری سے یہوواہ کی خدمت کرتے رہیں؟ ہم مُنادی کرنے میں مصروف رہ سکتے ہیں اور خدا کی اَور اچھی طرح خدمت کرنے کے فرق فرق موقعے ڈھونڈ سکتے ہیں۔ (‏فِلپّیوں 3:‏16 کو پڑھیں۔)‏ یہوواہ کی خدمت کرنا زندگی کی بہترین راہ ہے۔—‏زبور 84:‏10‏۔‏

2.‏ آپ کو اَور کیا کرتے رہنا چاہیے؟‏

بے‌شک یہ بائبل کورس ختم ہو رہا ہے لیکن ایک مسیحی کے طور پر آپ کی زندگی جاری رہے گی۔ بائبل میں ہمیں نصیحت کی گئی ہے کہ ‏”‏نئی شخصیت کو پہن لیں۔“‏ (‏اِفسیوں 4:‏23، 24‏)‏ جب آپ خدا کے کلام کی تعلیم حاصل کرتے رہیں گے اور اِجلاسوں میں جاتے رہیں گے تو آپ یہوواہ خدا اور اُس کی خوبیوں کے بارے میں نئی نئی باتیں سیکھتے رہیں گے۔ خدا کی مثال پر اَور اچھی طرح عمل کرنے کی کوشش کریں۔ اپنی زندگی میں ایسی تبدیلیاں کرتے رہیں جو یہوواہ کو خوش کرنے کے لیے ضروری ہیں۔‏

3.‏ یہوواہ خدا آپ کی مدد کیسے کرے گا تاکہ آپ اُس کے اَور قریب جا سکیں؟‏

بائبل میں لکھا ہے:‏ ‏”‏خدا .‏ .‏ .‏ آپ کی اچھی طرح تربیت [‏کرے]‏ گا۔ وہ آپ کو مضبوط بنائے گا۔ وہ آپ کو طاقت بخشے گا۔ وہ آپ کو قائم کرے گا۔“‏ (‏1-‏پطرس 5:‏10‏)‏ ہم سب کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن یہوواہ خدا فرق فرق طریقوں سے ہماری مدد کرتا ہے تاکہ ہم آزمائشوں کا مقابلہ کر سکیں۔ (‏زبور 139:‏23، 24‏)‏ وہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ ہمارے اندر خواہش اور طاقت پیدا کرے گا تاکہ ہم وفاداری سے اُس کی خدمت کر سکیں۔—‏فِلپّیوں 2:‏13 کو پڑھیں۔‏

موضوع کی گہرائی میں جائیں

دیکھیں کہ آپ یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرنا کیسے جاری رکھ سکتے ہیں اور وہ آپ کو کیسے برکت دے گا۔‏

4.‏ اپنے سب سے اچھے دوست سے بات کرتے رہیں اور اُس کی بات سنتے رہیں

دُعا کرنے اور بائبل کا مطالعہ کرنے سے آپ یہوواہ خدا کے دوست بنے ہیں۔ اِن کاموں کے ذریعے آپ خدا کے اَور قریب کیسے جا سکتے ہیں؟‏

زبور 62:‏8 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو زیادہ مضبوط کرنے کے لیے اپنی دُعاؤں کو بہتر کیسے بنا سکتے ہیں؟‏

زبور 1:‏2 کو پڑھیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو زیادہ مضبوط کرنے کے لیے بائبل کا اَور اچھی طرح مطالعہ کیسے کر سکتے ہیں؟‏

آپ کیا کر سکتے ہیں تاکہ آپ بائبل کا مطالعہ کرنے سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں؟ اِس حوالے سے کچھ مشورے حاصل کرنے کے لیے ویڈیو چلائیں اور پھر اِن سوالوں پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ اِس ویڈیو میں دیے گئے کن مشوروں پر عمل کر سکتے ہیں؟‏

  • آپ کن موضوعات کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں؟‏

5.‏ یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بنائیں

یہوواہ کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بنانے سے آپ اُس کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ ویڈیو چلائیں اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • کیمرن کو خدا کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بنانے کا کیا فائدہ ہوا؟‏

ہر مسیحی مُنادی کرنے کے لیے کسی اَور علاقے میں جا کر نہیں رہ سکتا۔ لیکن ہم سب خدا کی خدمت کے حوالے سے ایسے منصوبے بنا سکتے ہیں جنہیں ہم پورا کر سکیں۔ امثال 21:‏5 کو پڑھیں اور پھر سوچیں کہ آپ .‏ .‏ .‏

  • کلیسیا میں کون سے منصوبے بنانا چاہتے ہیں؟‏

  • مُنادی کے کام کے حوالے سے کون سے منصوبے بنانا چاہتے ہیں؟‏

آپ اِس آیت پر عمل کرنے سے اپنے منصوبوں کو کیسے پورا کر سکتے ہیں؟‏

خدا کی خدمت کے حوالے سے کچھ منصوبے

  • اپنی دُعاؤں کو بہتر بنائیں۔‏

  • پوری بائبل پڑھیں۔‏

  • اپنی کلیسیا میں سب بہن بھائیوں کو جاننے کی کوشش کریں۔‏

  • کسی شخص کو بائبل کورس شروع کرائیں۔‏

  • مددگار پہل‌کار یا پہل‌کار کے طور پر خدمت کریں۔‏

  • اگر آپ ایک بھائی ہیں تو کلیسیا میں خادم کے طور پر خدمت کرنے کے لائق بننے کی کوشش کریں۔‏

6.‏ اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزاریں

زبور 22:‏26 کو فٹ‌نوٹ سے پڑھیں a اور پھر اِس سوال پر بات‌چیت کریں:‏

  • آپ اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزارنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏

خلاصہ

یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے رہیں اور اُس کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بناتے رہیں۔ پھر آپ اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی گزار پائیں گے!‏

دُہرائی

  • آپ یہ یقین کیوں رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ وفاداری سے اُس کی خدمت کر سکیں؟‏

  • آپ یہوواہ خدا کے ساتھ اپنی دوستی کو اَور مضبوط کیسے کر سکتے ہیں؟‏

  • یہوواہ خدا کی خدمت کے حوالے سے منصوبے بنانے سے آپ اُس کے اَور قریب کیسے جا سکتے ہیں؟‏

اگلے سال کے دوران یہ کرنا ہے:‏

مزید جانیں

یہوواہ خدا کس بات کی زیادہ قدر کرتا ہے، اِس بات کی کہ ہم ایک بار کوئی ایسا غیرمعمولی کام کریں جس سے ظاہر ہو کہ ہم اُس کی بندگی کرتے ہیں یا پھر اِس بات کی کہ ہم ساری زندگی اُس کے وفادار رہیں؟‏

ابراہام کی طرح یہوواہ کے وفادار رہیں (‏20:‏9)‏

یہوواہ خدا کا ایک وفادار بندہ بھی اپنی خوشی کھو سکتا ہے۔ اِس ویڈیو میں دیکھیں کہ وہ دوبارہ سے خوشی کیسے حاصل کر سکتا ہے۔‏

پاک کلام کا مطالعہ اور سوچ بچار—‏کھوئی ہوئی خوشی حاصل کرنے کا ذریعہ (‏25:‏5)‏

آپ خدا کی خدمت کے حوالے سے منصوبے کیسے بنا سکتے ہیں اور اِنہیں پورا کیسے کر سکتے ہیں؟‏

‏”‏روحانی ترقی کرنے سے اپنے خالق کی تمجید کریں“‏ (‏مینارِنگہبانی،‏ 15 جولائی 2004ء)‏

a زبور 22:‏26 ‏(‏ترجمہ نئی دُنیا)‏:‏ ”‏حلیم لوگ جی بھر کر کھائیں گے؛ جو یہوواہ کی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ اُس کی بڑائی کریں گے؛ تُم ہمیشہ تک زندگی کا مزہ لیتے رہو۔“‏