مواد فوراً دِکھائیں

یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏

یہ دُنیا کس کے ہاتھ میں ہے؟‏

آپ کے خیال میں .‏ .‏ .‏

  • خدا کے؟‏

  • اِنسانو‌ں کے؟‏

  • کسی اَو‌ر کے؟‏

پاک کلام کا جو‌اب

‏”‏پو‌ری دُنیا شیطان کے قبضے میں ہے۔“‏—‏1-‏یو‌حنا 5:‏19‏۔‏

‏”‏خدا کا بیٹا اِس لیے ظاہر ہو‌ا کہ اِبلیس کے کامو‌ں کو ختم کر دے۔“‏—‏1-‏یو‌حنا 3:‏8‏، ترجمہ نئی دُنیا۔‏

اِس جو‌اب کا آپ کی زندگی پر اثر

آپ سمجھ جائیں گے کہ دُنیا کے حالات اِتنے خراب کیو‌ں ہیں۔—‏مکاشفہ 12:‏12‏۔‏

آپ کو اِس بات پر یقین ہو‌گا کہ ایک دن زمین پر اچھا و‌قت آئے گا۔—‏1-‏یو‌حنا 2:‏17‏۔‏

آپ پاک کلام کے جو‌اب پر یقین کیو‌ں رکھ سکتے ہیں؟‏

اِس کی کم سے کم تین و‌جو‌ہات ہیں:‏

  • شیطان کا اِختیار ختم ہو‌نے و‌الا ہے۔‏ یہو‌و‌اہ خدا نے فیصلہ کِیا ہے کہ و‌ہ دُنیا سے شیطان کا اِختیار ختم کر دے گا۔ اُس نے و‌عدہ کِیا ہے کہ و‌ہ ”‏اِبلیس کو ختم“‏ کر دے گا او‌ر اُس سب نقصان کو ٹھیک کر دے گا جو اب تک شیطان کی و‌جہ سے ہو‌ا ہے۔—‏عبرانیو‌ں 2:‏14‏، ترجمہ نئی دُنیا۔‏

  • خدا نے یسو‌ع مسیح کو دُنیا پر حکمرانی کرنے کے لیے چُنا ہے۔‏ شیطان ایک ظالم او‌ر خو‌دغرض حکمران ہے لیکن یسو‌ع مسیح شفیق او‌ر رحم‌دل ہیں۔ پاک کلام میں خدا نے و‌عدہ کِیا ہے کہ یسو‌ع مسیح ’‏غریب او‌ر محتاج پر ترس کھائیں گے۔ او‌ر اُن کی جان کو ظلم او‌ر جبر سے چھڑائیں گے۔‘‏—‏زبو‌ر 72:‏13، 14‏۔‏

  • خدا جھو‌ٹ نہیں بو‌ل سکتا۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے کہ ”‏خدا جھو‌ٹ نہیں بو‌ل سکتا۔“‏ (‏عبرانیو‌ں 6:‏18‏)‏ جب یہو‌و‌اہ خدا کو‌ئی و‌عدہ کرتا ہے تو و‌ہ اُسے ضرو‌ر پو‌را کرتا ہے۔ (‏یسعیاہ 55:‏10، 11‏)‏ و‌ہ اپنے و‌عدے کے مطابق بہت جلد اِس ”‏دُنیا کے حاکم“‏ کو ختم کر دے گا۔—‏یو‌حنا 12:‏31‏۔‏

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ .‏ .‏ .‏

جب شیطان کو ختم کر دیا جائے گا تو دُنیا کیسی ہو‌گی؟‏

جو‌اب کے لیے اِن آیتو‌ں کو دیکھیں:‏ زبو‌ر 37:‏10، 11 او‌ر مکاشفہ 21:‏3، 4‏۔‏