مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 3

کیا خوشخبری واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏

کیا خوشخبری واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏

1.‏ بائبل کس کی طرف سے ہے؟‏

یہ خوشخبری کہ انسان ہمیشہ تک زمین پر رہیں گے،‏ بائبل میں پائی جاتی ہے۔‏ (‏زبور 37:‏29‏)‏ بائبل 66 کتابوں پر مشتمل ہے۔‏ خدا نے یہ کتابیں 40 آدمیوں سے لکھوائیں۔‏ پہلی پانچ کتابوں کو موسیٰ نبی نے آج سے کوئی 3500 سال پہلے لکھا۔‏ اور آخری کتاب کو یسوع مسیح کے شاگرد یوحنا نے تقریباً 1900 سال پہلے لکھا۔‏ بائبل کو لکھنے والوں نے کس کے خیال درج کئے؟‏ خدا نے اپنی پاک روح کے ذریعے اُن تک اپنا پیغام پہنچایا۔‏ (‏2-‏سموئیل 23:‏2‏)‏ بائبل کو لکھنے والوں نے جو کچھ لکھا،‏ وہ اُن کے خیال نہیں بلکہ خدا کے خیال تھے۔‏ لہٰذا بائبل خدا کی طرف سے ہے۔‏ 2-‏تیمتھیس 3:‏16؛‏ 2-‏پطرس 1:‏20،‏ 21 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو ‏”‏بائبل کس کی طرف سے ہے؟‏“‏ دیکھیں۔‏

2.‏ ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏

بائبل میں بہت سی ایسی پیشین‌گوئیاں پائی جاتی ہیں جو پوری ہوئیں۔‏ اِس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ بائبل خدا کی طرف سے ہے کیونکہ کوئی انسان مستقبل کے بارے میں نہیں جان سکتا۔‏ (‏یشوع 23:‏14‏)‏ صرف خدا ہی جانتا ہے کہ آئندہ کیا ہوگا۔‏ یسعیاہ 42:‏9؛‏ 46:‏10 کو پڑھیں۔‏

بائبل واقعی ایک خاص کتاب ہے۔‏ اِس کا ترجمہ سینکڑوں زبانوں میں کِیا گیا ہے اور اِس کی اربوں کاپیاں چھاپی گئی ہیں۔‏ حالانکہ بائبل بہت صدیاں پہلے لکھی گئی لیکن جدید سائنس اِس میں بتائی گئی باتوں کی تصدیق کرتی ہے۔‏ بائبل کو 40 مختلف آدمیوں نے لکھا لیکن پھر بھی اُن کی باتوں میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا۔‏ جب لوگ اِس میں بتائی گئی باتوں پر عمل کرتے ہیں تو اُن کی زندگی میں بہتری آتی ہے۔‏ اِس کے علاوہ بائبل میں ایک ایسے خدا کی جھلک نظر آتی ہے جس کی ذات محبت ہے۔‏ اِن سب باتوں کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو یقین ہو گیا ہے کہ بائبل واقعی خدا کا کلام ہے۔‏ 1-‏تھسلنیکیوں 2:‏13 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو ‏”‏ہم کیسے جانتے ہیں کہ بائبل واقعی خدا کی طرف سے ہے؟‏“‏ دیکھیں۔‏

3.‏ بائبل میں کیا کچھ بتایا گیا ہے؟‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ خدا نے انسان کو ہمیشہ تک زمین پر فردوس میں رہنے کا موقع دیا تھا لیکن انسان نے اِس موقعے کو گنوا دیا۔‏ پوری بائبل میں یہ خوشخبری پائی جاتی ہے کہ خدا اب بھی چاہتا ہے کہ زمین پر دوبارہ سے فردوس قائم ہو اور انسان اِس میں ہمیشہ تک زندہ رہیں۔‏ مکاشفہ 21:‏4،‏ 5 کو پڑھیں۔‏

بائبل میں خدا کے حکم اور اصول بھی پائے جاتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ اِس میں بتایا گیا ہے کہ خدا مختلف موقعوں پر انسانوں کے ساتھ کیسے پیش آیا۔‏ اِن واقعات پر غور کرنے سے آپ خدا کی صفتوں کے بارے میں جان سکتے ہیں‏۔‏ بائبل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپ خدا کے دوست کیسے بن سکتے ہیں۔‏ زبور 19:‏7،‏ 11؛‏ یعقوب 2:‏23؛‏ 4:‏8 کو پڑھیں۔‏

4.‏ آپ پاک کلام کو سمجھنے کے لئے کیا کر سکتے ہیں؟‏

یہ کتاب جو آپ کے ہاتھ میں ہے،‏ پاک کلام کو سمجھنے میں آپ کے کام آئے گی۔‏ اِس میں تعلیم دینے کا وہی طریقہ استعمال کِیا گیا ہے جو یسوع مسیح نے استعمال کِیا تھا۔‏ وہ پاک صحیفوں کا حوالہ دیتے تھے اور پھر اُن کا مطلب سمجھاتے تھے۔‏ لوقا 24:‏27،‏ 45 کو پڑھیں۔‏

جو خوشخبری خدا کی طرف سے ہے،‏ وہ دل کو موہ لیتی ہے۔‏ لیکن پھر بھی کچھ لوگ اِس میں دلچسپی نہیں لیتے اور کچھ لوگ تو اِسے سُن کر ناراض ہو جاتے ہیں۔‏ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہمت نہ ہاریں۔‏ آپ اُسی صورت میں ہمیشہ کی زندگی حاصل کرنے کی اُمید رکھ سکتے ہیں اگر آپ خدا کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔‏ یوحنا 17:‏3 کو پڑھیں۔‏