مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 8

خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏

خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏

1.‏ بُرائی دُنیا میں کیسے آئی؟‏

خدا نے انسان کو اب تک حکمرانی کرنے کی اجازت دی تاکہ ثابت ہو جائے کہ انسان دُنیا کے مسائل کو حل نہیں کر سکتا۔‏

بُرائی شیطان کی وجہ سے دُنیا میں آئی۔‏ شروع میں شیطان ایک اچھا فرشتہ تھا۔‏ لیکن وہ ”‏سچائی پر قائم نہیں رہا۔‏“‏ (‏یوحنا 8:‏44‏)‏ وہ چاہتا تھا کہ انسان اُس کی عبادت کرے حالانکہ صرف خدا ہی عبادت کا حق‌دار ہے۔‏ شیطان نے حوا سے جھوٹ بولا اور اُنہیں اپنی بات ماننے پر اُکسایا۔‏ یوں حوا نے خدا کی نافرمانی کی۔‏ آدم نے اِس بُری راہ میں حوا کا ساتھ دیا۔‏ آدم کے اِس فیصلے کی وجہ سے انسان موت اور تکلیف کی دَلدل میں پھنس گیا۔‏ پیدایش 3:‏1-‏6،‏ 19 کو پڑھیں۔‏

جب شیطان نے حوا کو خدا کا حکم توڑنے پر اُکسایا تو اصل میں اُس نے دعویٰ کِیا کہ خدا انسانوں کو حکم دینے کا حق نہیں رکھتا۔‏ یوں اُس نے خدا کی حکمرانی کے خلاف بغاوت کی۔‏ زیادہ‌تر انسانوں نے خدا کی حکمرانی کو رد کر دیا ہے اور اِس بغاوت میں شیطان کا ساتھ دیا ہے۔‏ اِس لئے پاک کلام میں شیطان کو ”‏دُنیا کا حاکم“‏ کہا گیا ہے۔‏ یوحنا 14:‏30؛‏ 1-‏یوحنا 5:‏19 کو پڑھیں۔‏

2.‏ کیا خدا نے اپنی مخلوق کے دل میں بُرائی کرنے کا رُجحان ڈالا؟‏

خدا کی مخلوق میں کوئی خرابی نہیں تھی۔‏ خدا نے جو انسان اور فرشتے بنائے،‏ وہ ہر لحاظ سے اُس کا حکم ماننے کے قابل تھے۔‏ (‏استثنا 32:‏4،‏ 5‏)‏ خدا نے انسانوں کو یہ فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے کہ وہ کون‌سی راہ اختیار کریں گے۔‏ اگر ہم بُرائی کی راہ کو رد کرکے اچھائی کی راہ اپناتے ہیں تو ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم خدا سے محبت کرتے ہیں۔‏ یعقوب 1:‏13-‏15؛‏ 1-‏یوحنا 5:‏3 کو پڑھیں۔‏

3.‏ خدا نے اب تک بُرائی کو کیوں نہیں روکا؟‏

یہوواہ خدا نے کچھ عرصے تک انسانوں کو اُس کی حکمرانی کے خلاف بغاوت کرنے سے نہیں روکا۔‏ اُس نے اُنہیں خود حکمرانی کرنے کی اجازت دی تاکہ صاف ظاہر ہو جائے کہ انسان دوسرے انسانوں پر حکومت کرنے کے قابل نہیں ہے۔‏ (‏واعظ 7:‏29؛‏ 8:‏9‏)‏ اب انسانوں کو حکومت کرتے 6000 سال ہو گئے ہیں اور اِس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔‏ انسانی حکمران جنگ،‏ جُرم،‏ ناانصافی اور بیماری کو ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔‏ یرمیاہ 10:‏23؛‏ رومیوں 9:‏17 کو پڑھیں۔‏

انسانی حکومتوں کے برعکس خدا کی حکمرانی اُن لوگوں کو بڑا فائدہ پہنچاتی ہے جو اِس کو قبول کرتے ہیں۔‏ (‏یسعیاہ 48:‏17،‏ 18‏)‏ جلد ہی یہوواہ خدا انسانی حکومتوں کو ختم کر دے گا۔‏ تب صرف ایسے لوگ زمین پر رہیں گے جو اُس کی حکمرانی کو مانتے ہیں—‏یسعیاہ 11:‏9‏۔‏ دانی‌ایل 2:‏44 کو پڑھیں۔‏

ویڈیو ‏”‏خدا بُرائی کو کیوں نہیں روکتا؟‏“‏ دیکھیں۔‏

4.‏ خدا کے صبر کی وجہ سے ہمیں کیا کرنے کا موقع ملا ہے؟‏

شیطان نے دعویٰ کِیا کہ انسان صرف اپنے مطلب کے لئے یہوواہ خدا کی خدمت کرتے ہیں۔‏ آپ چاہیں تو شیطان کے اِس دعوے کو جھوٹا ثابت کر سکتے ہیں۔‏ خدا کے صبر کی وجہ سے ہمیں یہ ظاہر کرنے کا موقع ملا ہے کہ ہم کس کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں۔‏ ہم جس طرح سے زندگی گزارتے ہیں،‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آیا ہم خدا کی حمایت کرتے ہیں یا انسانی حکومتوں کی۔‏ ایوب 1:‏8-‏12؛‏ امثال 27:‏11 کو پڑھیں۔‏

5.‏ ہم کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم خدا کی حکمرانی کو قبول کرتے ہیں؟‏

خدا کے حکموں پر عمل کرنے سے ہم ظاہر کریں گے کہ ہم خدا کی حکمرانی کو قبول کرتے ہیں۔‏

اگر ہم خدا کے کلام کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پھر اِس کے مطابق خدا کی عبادت کرتے ہیں تو یہ ظاہر ہوگا کہ ہم خدا کی حکمرانی کو قبول کرتے ہیں۔‏ (‏یوحنا 4:‏23‏)‏ اگر ہم یسوع مسیح کی طرح سیاست اور جنگوں میں حصہ نہیں لیتے تو ظاہر ہوگا کہ ہم شیطان کی حکمرانی کو رد کرتے ہیں۔‏ یوحنا 17:‏14 کو پڑھیں۔‏

شیطان دُنیا میں بُرے اور نقصان‌دہ کاموں کو فروغ دیتا ہے۔‏ جب ہم ایسے کاموں سے کنارہ کرتے ہیں تو شاید ہمارے کچھ دوست اور رشتہ‌دار ہمارا مذاق اُڑائیں یا ہمارے خلاف ہو جائیں۔‏ (‏1-‏پطرس 4:‏3،‏ 4‏)‏ ایسی صورت میں ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کیا کریں گے۔‏ کیا ہم خدا کے حکموں پر عمل کریں گے؟‏ کیا ہم ایسے لوگوں سے میل‌جول رکھیں گے جو یہوواہ خدا سے محبت کرتے ہیں؟‏ اگر ہم مشکل صورتحال میں بھی خدا کے وفادار رہیں گے تو ہم شیطان کے اِس دعوے کو جھوٹا ثابت کریں گے کہ تمام انسان مشکلات کا سامنا کرتے وقت خدا سے مُنہ موڑ لیں گے۔‏ 1-‏کرنتھیوں 6:‏9،‏ 10؛‏ 15:‏33 کو پڑھیں۔‏

خدا انسانوں سے محبت کرتا ہے۔‏ اِس لئے ہم پورا یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ بُرائی اور تکلیف کو ضرور ختم کر دے گا۔‏ جو لوگ اِس بات پر ایمان رکھتے ہیں اور یہوواہ خدا کو اپنا حکمران سمجھتے ہیں،‏ وہ زمین پر ہمیشہ کی زندگی پائیں گے۔‏ یوحنا 3:‏16 کو پڑھیں۔‏