مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ایک خصوصی اعلان

ایک خصوصی اعلان

ایک خصوصی اعلان

اکتوبر ۷،‏ ۲۰۰۰ کو واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیہ کے سالانہ اجلاس کے اختتام پر پروگرام کے چیئرمین اور گورننگ باڈی کے رُکن،‏ جان بار نے ایک خصوصی اعلان کِیا۔‏ اس اعلان نے بھائی تھیوڈور جیرس اور ڈینئل سڈلک کی تقاریر میں پیش کی گئی معلومات پر مزید روشنی ڈالی جو اسی دن پیش کی گئی تھیں۔‏—‏اسی رسالے کے صفحہ ۱۲-‏۱۶ اور ۲۸-‏۳۱ کا مطالعہ کریں۔‏

ایک نہایت اہم نقطے کو بیان کرتے ہوئے بھائی جان بار نے کہا:‏ ”‏ ’‏دیانتدار اور عقلمند نوکر‘‏ اور اس کی گورننگ باڈی کو سونپی گئی ذمہ‌داریاں لیگل کارپوریشنز کو سونپی گئی ذمہ‌داریوں سے کہیں زیادہ افضل اور دُوررس ہیں۔‏ لیگل کارپوریشنز کا چارٹر محدود ہوتا ہے۔‏ تاہم،‏ ہمارے مالک،‏ یسوع مسیح نے دیانتدار نوکر جماعت کو اپنے سارے ’‏مال‘‏ یعنی زمین پر بادشاہتی مفادات کا مختار بنایا ہے۔‏“‏—‏متی ۲۴:‏۴۵-‏۴۷‏۔‏

پینسلوانیہ کارپوریشن کی بابت بھائی بار نے بیان کِیا:‏ ”‏واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف پینسلوانیہ نے ۱۸۸۴ میں اپنی تشکیل کے وقت سے لیکر ہماری جدید تاریخ میں نہایت اہم کردار ادا کِیا ہے۔‏ لیکن یہ محض ایک قانونی ایجنسی ہے جسے ’‏دیانتدار اور عقلمند نوکر‘‏ بوقتِ‌ضرورت استعمال کرتا ہے۔‏“‏

بھائی سڈلک اور بھائی جیرس اپنی تقاریر میں واضح کر چکے تھے کہ یہ بات درست ہے کہ خداوند نے ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کو اپنے تمام زمینی مال کا مختار بنایا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ نوکر جماعت بعض انتظامی ذمہ‌داریاں پوری کرنے کے لئے ”‏دوسری بھیڑوں“‏ میں سے لائق اشخاص کو مقرر نہیں کر سکتی۔‏ (‏یوحنا ۱۰:‏۱۶‏،‏ این‌ڈبلیو‏)‏ علاوہ‌ازیں،‏ اس بات کی بھی کوئی صحیفائی بنیاد نہیں ہے کہ یہوواہ کے گواہوں کی لیگل کارپوریشن کے تمام ڈائریکٹروں یا ان میں سے کسی ایک کا ممسوح مسیحی ہونا لازمی ہے۔‏

بھائی جان بار نے سامعین کو بتایا کہ حال ہی میں ریاستہائےمتحدہ میں ”‏دیانتدار اور عقلمند نوکر“‏ کیلئے کام کرنے والی تمام کارپوریشنز کے ڈائریکٹروں اور افسروں کے طور پر خدمت انجام دینے والے یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے بعض ارکان رضامندی سے اپنے مرتبوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔‏ ان کی جگہ دوسری بھیڑوں میں سے ذمہ‌دار بھائیوں کو ان مرتبوں کیلئے منتخب کِیا گیا ہے۔‏

یہ فیصلہ یقیناً فائدہ‌مند ہے۔‏ اس سے گورننگ باڈی کے اراکین روحانی خوراک کی تیاری اور عالمی برادری کی روحانی ضروریات کی دیکھ‌بھال کیلئے زیادہ وقت صرف کرنے کے قابل ہونگے۔‏

آخر میں،‏ چیئرمین نے اپنے مسرور سامعین کو بتایا:‏ ”‏تمام قانونی اور انتظامی فرائض تجربہ‌کار نگہبانوں کو سونپ دئے جانے کے باوجود،‏ یہ سب گورننگ باڈی کی روحانی ہدایت‌وراہنمائی کے تحت خدمت انجام دینگے۔‏ .‏ .‏ .‏ ہم سب کی یہوواہ سے دُعا ہے کہ وہ ہماری متحدہ کاوشوں کو برکت دے جو ہم اُسکی مرضی پوری کرنے کیلئے کرتے ہیں تاکہ اس سے اُسکے عظیم نام کی عزت‌وتمجید ہو۔‏“‏