مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

خاندان کے لئے

ماضی سے ایک سبق آدم اور حوا

کیا آپ نے کبھی بغیر پوچھے کوئی ایسی چیز لینا چاہی ہے جو آپ کی نہیں تھی؟‏

‏• تصویروں میں رنگ بھریں۔‏ • آیتوں کو پڑھیں۔‏ پھر بتائیں کہ تصویروں میں کیا ہو رہا ہے اور لائنوں میں لکھیں کہ سانپ،‏ آدم اور حوا کیا کہہ رہے ہیں۔‏ • اِن جانوروں کو ڈھونڈیں:‏ ‏(‏۱)‏ کچھوا ‏(‏۲)‏ مینڈک۔‏

پیدایش ۲:‏۱۶

پیدایش ۲:‏۱۷

پیدایش ۳:‏۴

پیدایش ۳:‏۶

بعد میں خدا نے اُن سے پوچھا کہ ’‏کیا تُم نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے؟‏‘‏—‏پیدایش ۳:‏۱۱

پیدایش ۳:‏۱۲

پیدایش ۳:‏۱۳

اصل میں آدم اور حوا نے چوری کی تھی۔‏ اِس لئے خدا نے اُن کو باغ سے نکال دیا۔‏ آخرکار وہ مر گئے۔‏‏—‏پیدایش ۳:‏۱۴-‏۲۴

آدم اور حوا کو خدا کی بات کیوں ماننی چاہئے تھی؟‏

اشارہ:‏ مکاشفہ ۴:‏۱۱‏۔‏

آدم اور حوا کی چوری کی وجہ سے کیا ہوا؟‏

اشارہ:‏ رومیوں ۵:‏۱۲‏۔‏

آپ اِس کہانی سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

آپ کو کیا لگتا ہے؟‏ سانپ کیسے بول سکتا تھا؟‏

اشارہ:‏ مکاشفہ ۱۲:‏۹‏۔‏

اگر آپ مضمون ”‏خاندان کے لئے“‏ کی مزید کاپیاں پرنٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ www.jw.org کو دیکھیں۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

اِن کارڈز کو جمع کریں

اِن حصوں کو کاٹ کر درمیان سے موڑ لیں۔‏

صفحہ ۲۹ کے جواب

۱.‏ کچھوا آخری تصویر میں ہے۔‏ ۲.‏ مینڈک پہلی تصویر میں ہے۔‏

● جواب صفحہ ۲۲ پر ہیں۔‏

بائبل کارڈ ۱۵ داؤد

سوال

(‏الف)‏ داؤد اور یسوع مسیح دونوں کہاں پیدا ہوئے؟‏

‏(‏ب)‏ جب داؤد چھوٹے تھے تو وہ ________چراتے تھے۔‏ ایک دفعہ اُنہوں نے بڑی بہادری سے ایک ________ اور ایک ________ کو مار ڈالا۔‏

‏(‏ج)‏ داؤد کی اِس بات کو مکمل کریں:‏ ”‏تُو اَے میرے بیٹے سلیماؔن اپنے باپ کے خدا کو پہچان اور .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا داؤد کا زمانہ ۱۰۰۰ بائبل کی آخری

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ بیت‌لحم میں پیدا ہو ئے اور یروشلیم میں رہنے لگے۔‏

یروشلیم

بیت‌لحم

وہ ایلہ کی وادی میں جولیت سے لڑے۔‏—‏۱-‏سموئیل ۱۷:‏۲‏۔‏

ایلہ کی وادی

داؤد

معلومات:‏

وہ یسی کے بیٹے تھے۔‏ وہ ساؤل کے بعد اسرائیل کے بادشاہ بنے۔‏ داؤد ایک اچھے شاعر اور موسیقار تھے۔‏ اُنہوں نے ۷۳ سے زیادہ زبور لکھے۔‏ جب بھی وہ اپنی زندگی میں اہم فیصلے کرتے تھے،‏ وہ خدا سے رہنمائی حاصل کرتے تھے۔‏ (‏۱-‏سموئیل ۲۳:‏۲؛‏ ۳۰:‏۸؛‏ ۲-‏سموئیل ۲:‏۱‏)‏ یہوواہ خدا نے کہا کہ ”‏داؔؤد .‏ .‏ .‏ میرا دل‌پسند ہے۔‏“‏—‏اعمال ۱۳:‏۲۲‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ شہر بیت‌لحم میں جو یہودیہ کے صوبے میں واقع تھا۔‏—‏یوحنا ۷:‏۴۲‏۔‏

‏(‏ب)‏ بھیڑیں،‏ شیر،‏ ریچھ۔‏—‏۱-‏سموئیل ۱۷:‏۳۴،‏ ۳۵؛‏ زبور ۷۸:‏​۷۰،‏ ۷۱‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ پورے دل اور رُوح کی مستعدی سے اُس کی عبادت کر۔‏“‏—‏۱-‏تواریخ ۲۸:‏۹‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۶ تیمتھیس

سوال

‏(‏الف)‏ جملے کو مکمل کریں۔‏ تیمتھیس کی ماں ________ اور اُن کی نانی ________ نے اُن کو ________ سے ”‏پاک نوشتوں“‏ کی تعلیم دی۔‏

‏(‏ب)‏ جوانی میں تیمتھیس کو کون‌سا خاص شرف ملا؟‏

‏(‏ج)‏ پولس رسول نے تیمتھیس کے بارے میں کہا:‏ ”‏جیسے بیٹا باپ کی خدمت  کرتا ہے .‏ .‏ .‏ “‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا تیمتھیس کا زمانہ بائبل کی آخری

پہلی صدی عیسوی کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

تیمتھیس لسترہ میں رہتے تھے لیکن اِکنیم کے بھائیوں میں بھی نیک‌نام تھے۔‏

لسترہ

اِکنیم

یروشلیم

تیمتھیس

معلومات:‏

حالانکہ اُن کا باپ مسیحی نہیں تھا لیکن تیمتھیس  ”‏ایمان‌داروں کے لئے کلام کرنے اور چال‌چلن اور محبت اور ایمان اور پاکیزگی میں نمونہ“‏ تھے۔‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۲‏)‏ اُنہوں نے دین‌دار بننے کے لئے سخت محنت کی۔‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۷‏)‏ تیمتھیس نے تقریباً ۱۵ سال تک پولس رسول کا ساتھ دیا۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ یونیکے،‏لوئس،‏ بچپن۔‏​—‏⁠۲-‏تیمتھیس ۱:‏۵؛‏ ۳:‏۱۴،‏ ۱۵‏۔‏

‏(‏ب)‏ پولس رسول کے ساتھ سفر کرنے اور اُن کے ساتھ خدمت کرنے  کا  شرف۔‏​—‏⁠اعمال ۱۶:‏۱-‏۵‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ ویسے ہی اُس نے میرے ساتھ خوشخبری پھیلانے میں  خدمت  کی۔‏“‏​—‏⁠فلپیوں ۲:‏۲۲‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۷ یوناہ

سوال

‏(‏الف)‏ یوناہ نبی کو شہر ________ بھیجا گیا جس کی آبادی ________ تھی۔‏

‏(‏ب)‏ یوناہ نبی اُس کام سے ڈر گئے تھے جو خدا نے اُن کو دیا تھا لیکن جب دوسروں کی جانیں خطرے میں تھیں تو اُنہوں نے بہادری کیسے دِکھائی؟‏

‏(‏ج)‏ اِس آیت کو مکمل کریں:‏ ”‏یوؔناہ تین دن رات .‏ .‏ .‏“‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا یوناہ کا زمانہ ۸۴۰ بائبل کی آخری

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

وہ جات‌حفر سے ترسیس بھاگے۔‏

ترسیس

نینوہ

جات‌حفر

یوناہ

معلومات:‏

وہ یہوواہ خدا کے نبی تھے اور بادشاہ یربعام کے دَور میں رہتے تھے۔‏ (‏۲-‏سلاطین ۱۴:‏۲۳-‏۲۵‏)‏ یہوواہ خدا نے یوناہ نبی کو یہ سبق سکھایا کہ وہ صرف اپنے بارے میں نہ سوچیں بلکہ دوسروں کے فائدے کا بھی سوچیں۔‏ (‏یوناہ ۴:‏۶-‏۱۱‏)‏ یوناہ کی زندگی سے ہم سیکھتے ہیں کہ یہوواہ خدا ہمارے ساتھ بڑے صبر سے پیش آتا ہے،‏ وہ مہربان ہے اور ہمیں معاف کرتا ہے۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ نینوہ،‏ ایک لاکھ ۲۰ ہزار۔‏—‏یوناہ ۱:‏۱،‏۲؛‏ ۴:‏۱۱‏۔‏

‏(‏ب)‏ اُنہوں نے ملاحوں کو کہا کہ ’‏مجھے اُٹھا کر سمندر میں پھینک دو تاکہ طوفان تھم جائے۔‏‘‏—‏یوناہ ۱:‏۳،‏ ۹-‏۱۶‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏ .‏ .‏ .‏ مچھلی کے پیٹ میں رہا۔‏“‏—‏یوناہ ۱:‏۱۷‏۔‏

بائبل کارڈ ۱۸ یوسیاہ

سوال

‏(‏الف)‏ جب یوسیاہ،‏ بادشاہ بنے تو اُن کی عمر ________ سال تھی۔‏ اُنہوں نے ________ سال تک حکمرانی کی۔‏

‏(‏ب)‏ یوسیاہ بادشاہ نے کن دو نبیوں سے بہت سی اچھی باتیں سیکھیں؟‏

‏(‏ج)‏ جب یوسیاہ بادشاہ نے یہوواہ کے گھر کی مرمت کروائی تو کاہنوں کو اِس میں کیا ملا؟‏

‏[‏چارٹ]‏

۴۰۲۶ قبل‌ازمسیح ۱ عیسوی ۹۸ عیسوی

آدم کو بنایا گیا یوسیاہ کا زمانہ ۶۵۰ بائبل کی آخری

قبل‌ازمسیح کے لگ‌بھگ کتاب لکھی گئی

‏[‏نقشہ]‏

اُنہوں نے اِن قبیلوں کے سب شہروں میں مورتوں کو تباہ کر دیا۔‏—‏۲-‏تواریخ ۳۴:‏۶،‏ ۷‏۔‏

نفتالی

منسی

افرائیم

شمعون

یوسیاہ

معلومات:‏

اُن کے باپ امون نے بُرے کام کئے لیکن یوسیاہ بادشاہ نے ”‏وہ کام کِیا جو [‏یہوواہ]‏ کی نظر میں ٹھیک تھا۔‏“‏ (‏۲-‏تواریخ ۳۴:‏۲‏)‏ وہ بُرے لوگوں سے دُور رہتے تھے اور ایسے لوگوں کے ساتھ میل‌جول رکھتے تھے جو خدا سے محبت کرتے تھے۔‏ یوسیاہ بادشاہ نرم‌دل تھے اور پورے دل سے یہوواہ خدا کی عبادت کرتے تھے۔‏ اِس لئے یہوواہ خدا اُن کو پسند کرتا تھا۔‏—‏۲-‏سلاطین ۲۲:‏۱۹؛‏ ۲۳:‏۲۴،‏ ۲۵‏۔‏

جواب

‏(‏الف)‏ ۸،‏ ۳۱۔‏—‏۲-‏تواریخ ۳۴:‏۱‏۔‏

‏(‏ب)‏ یرمیاہ نبی اور صفنیاہ نبی۔‏—‏یرمیاہ ۱:‏۱،‏ ۲؛‏ صفنیاہ ۱:‏۱‏۔‏

‏(‏ج)‏ ”‏توریت کی کتاب“‏ جسے موسیٰ نبی نے لکھا تھا۔‏—‏۲-‏تواریخ ۳۴:‏۱۴-‏۱۸‏۔‏