مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ گھر گھر کیوں جاتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ گھر گھر کیوں جاتے ہیں؟‏

 یسوع مسیح نے اپنے پیروکاروں کو حکم دیا کہ وہ جا کر سب قوموں کے لوگوں میں سے شاگرد بنائیں۔ (‏متی 28:‏19، 20‏)‏ اُنہوں نے اُن کو یہ ہدایت بھی دی کہ وہ لوگوں کے گھروں میں جا کر بادشاہت کی خوش خبری سنائیں۔ (‏متی 10:‏7،‏ 11-‏13‏)‏ اُن کی موت کے بعد اُن کے پیروکاروں نے اِس کام کو جاری رکھا اور عوامی جگہوں پر اور گھر گھر جا کر لوگوں کو تعلیم دی۔ (‏اعمال 5:‏42؛‏ 20:‏20‏)‏ یسوع کے اُن پیروکاروں کی طرح ہم بھی گھر گھر جا کر لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں کیونکہ ہم نے دیکھا ہے کہ یہ طریقہ بہت مؤثر ہے۔‏