مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہ اُن لوگوں کو تبلیغ کیوں کرتے ہیں جو پہلے ہی کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں؟‏

یہوواہ کے گواہ اُن لوگوں کو تبلیغ کیوں کرتے ہیں جو پہلے ہی کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں؟‏

ہم نے دیکھا ہے کہ بہت سے لوگ ایسے موضوعات پر بات کرنا پسند کرتے ہیں جو کتابِ مُقدس پر مبنی ہوتے ہیں۔‏ لیکن ہم کسی کو اپنا پیغام سننے پر مجبور نہیں کرتے۔‏ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہر شخص کو اپنے عقیدوں کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔‏

جب ہم کسی شخص سے مذہب کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہم کتابِ مُقدس کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ”‏نرم مزاجی اور احترام“‏ سے پیش آتے ہیں۔‏ (‏1-‏پطرس 3:‏15‏،‏ نیو اُردو بائبل ورشن‏)‏ ہم جانتے ہیں کہ ہر کوئی ہمارے پیغام کو قبول نہیں کرے گا۔‏ (‏متی 10:‏14‏)‏ لیکن جب تک ہم تبلیغ نہیں کریں گے،‏ ہمیں پتہ نہیں چلے گا کہ کون ہمارے پیغام کو سننا چاہتا ہے اور کون نہیں۔‏ ہم اِس لیے بھی بار بار لوگوں کے پاس جاتے ہیں کیونکہ لوگوں کے حالات بدلتے رہتے ہیں۔‏

مثال کے طور پر شاید ایک شخص مصروفیت کی وجہ سے ہمارا پیغام نہ سنے لیکن کسی اَور موقعے پر ہماری بات سننے کے لیے تیار ہو۔‏ اِس کے علاوہ حالات بدلنے کی وجہ سے لوگوں کو نئے نئے مسئلوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‏ ہو سکتا ہے کہ ایسی صورتحال میں وہ کتابِ مُقدس کا پیغام سننے کی طرف مائل ہوں۔‏ اِنہی وجوہات کی بِنا پر ہم بار بار لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‏