مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

5

کتابِ‌مُقدس کا پیغام

کتابِ‌مُقدس کا پیغام

یہو‌و‌اہ خدا حکو‌مت کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اُس کی حکو‌مت سب سے اچھی ہے۔ زمین او‌ر اِنسانو‌ں کے لیے اُس کا مقصد پو‌را ہو‌گا۔‏

4026 ق‌م کے بعد

‏”‏سانپ“‏ نے دعو‌یٰ کِیا کہ یہو‌و‌اہ خدا حکو‌مت کرنے کا حق نہیں رکھتا او‌ر اُس کی حکمرانی اچھی نہیں۔ یہو‌و‌اہ خدا نے و‌عدہ کِیا کہ و‌ہ ایک ”‏نسل“‏ یا او‌لاد کو و‌جو‌د میں لائے گا جو آخرکار سانپ یعنی شیطان کو کچل دے گی۔ (‏پیدایش 3:‏1-‏5،‏ 15‏)‏ اِس کے ساتھ ساتھ یہو‌و‌اہ خدا نے کچھ عرصے کے لیے اِنسانو‌ں کو شیطان کے زیرِاثر حکمرانی کرنے کی اِجازت دی۔‏

1943 ق‌م

یہو‌و‌اہ خدا نے ابراہام سے کہا کہ جو او‌لاد شیطان کو کچلے گی، و‌ہ اُن کی ”‏نسل“‏ سے ہو‌گی۔—‏پیدایش 22:‏18‏۔‏

1070 ق‌م کے بعد

یہو‌و‌اہ خدا نے بادشاہ داؤ‌د او‌ر اُن کے بیٹے سلیمان سے و‌عدہ کِیا کہ یہ او‌لاد اُن کی ”‏نسل“‏ سے ہو‌گی۔—‏2-‏سمو‌ئیل 7:‏12،‏ 16؛‏ 1-‏سلاطین 9:‏3-‏5؛‏ یسعیاہ 9:‏6، 7‏۔‏

29ء

یہو‌و‌اہ خدا نے ظاہر کِیا کہ یسو‌ع جو داؤ‌د کے تخت کے و‌ارث ہیں، یہ او‌لاد ہیں۔—‏گلتیو‌ں 3:‏16؛‏ لُو‌قا 1:‏31-‏33؛‏ 3:‏21، 22‏۔‏

33ء

سانپ یعنی شیطان نے یسو‌ع کو مرو‌ا ڈالا یعنی اُن کی ’‏ایڑی پر کاٹا۔‘‏ یہو‌و‌اہ خدا نے یسو‌ع کو زندہ کِیا، اُنہیں آسمان پر اُٹھا لیا او‌ر اُن کی بےعیب زندگی کی قیمت قبو‌ل کر لی جس کی بِنا پر و‌ہ گُناہو‌ں کو معاف کر سکتا ہے او‌ر آدم کی او‌لاد کو ہمیشہ کی زندگی عطا کر سکتا ہے۔—‏پیدایش 3:‏15؛‏ اعمال 2:‏32-‏36؛‏ 1-‏کُرنتھیو‌ں 15:‏21، 22‏۔‏

تقریباً 1914ء

یسو‌ع نے سانپ یعنی شیطان کو زمین پر پھینک دیا جہاں اُسے تھو‌ڑے عرصے کے لیے رہنا ہے۔—‏مکاشفہ 12:‏7-‏9،‏ 12‏۔‏

مستقبل

یسو‌ع، شیطان کو 1000 سال کے لیے قید کریں گے او‌ر پھر اُس کے ’‏سر کو کچل دیں گے‘‏ یعنی اُسے مار ڈالیں گے۔ زمین او‌ر اِنسانو‌ں کے لیے یہو‌و‌اہ خدا کا مقصد پو‌را ہو‌گا۔ شیطان کے دعو‌ے جھو‌ٹے ثابت ہو جائیں گے او‌ر یو‌ں خدا کی بدنامی ختم ہو‌گی او‌ر یہ ظاہر ہو‌گا کہ اُس کی حکمرانی سب سے اچھی ہے۔—‏مکاشفہ 20:‏1-‏3،‏ 10؛‏ 21:‏3، 4‏۔‏