مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا ایک مسیحی کے لئے تثلیث پر ایمان رکھنا ضروری ہے؟‏

کیا ایک مسیحی کے لئے تثلیث پر ایمان رکھنا ضروری ہے؟‏

آپ نے پوچھا

کیا ایک مسیحی کے لئے تثلیث پر ایمان رکھنا ضروری ہے؟‏

▪ سن ۲۰۰۷ میں ڈنمارک میں ہائی سکول کی ایک درسی کتاب شائع ہوئی۔‏ اِس کا عنوان تھا ڈنمارک کے مختلف مذاہب ‏(‏ڈینش زبان میں دستیاب)‏۔‏ اِس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ یہوواہ کے گواہ ڈنمارک میں تیسرا بڑا مسیحی فرقہ ہیں۔‏ اِن کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ بائبل پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔‏

تاہم،‏ ڈنمارک کے ایک آرچ بشپ نے اِس کتاب کی مصنفہ انیکا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔‏ اُس کا خیال تھا کہ اِس کتاب میں یہوواہ کے گواہوں کا ذکر نہیں ہونا چاہئے۔‏ اُس نے ایسا کیوں سوچا؟‏ وہ بیان کرتا ہے:‏ ”‏مَیں آج تک کسی ایسے مذہبی عالم سے نہیں ملا جو [‏یہوواہ کے گواہوں]‏ کو مسیحی سمجھتا ہو۔‏ وہ تو تثلیث کو ہی نہیں مانتے جوکہ مسیحی مذہب کی جان ہے۔‏“‏

اِس سلسلے میں کتاب کی مصنفہ نے کہا کہ جب لوگوں سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ مسیحی کیوں ہیں تو اُن کا جواب کیا ہوتا ہے؟‏ وہ یہ نہیں کہتے کہ وہ خدا کو تثلیث مانتے ہیں اِس لئے وہ مسیحی ہیں۔‏ اِس کے علاوہ اِس درسی کتاب میں ایک باب کا عنوان ہے کہ ”‏کیا آپ مسیحی ہیں؟‏“‏ یہ باب بیان کرتا ہے کہ ”‏تثلیث کا عقیدہ مسیحی مذہب کی سب سے بڑی اُلجھن ہے۔‏ مذہب سے ناواقف لوگوں کو یہ سمجھانا بڑا ہی مشکل ہوتا ہے کہ خدا میں تین اشخاص نہیں ہیں بلکہ وہ واحد خدا ہے۔‏“‏

بائبل خدا اور یسوع مسیح کے متعلق نہایت سادہ اور واضح تعلیم دیتی ہے جسے سمجھنا ذرا بھی مشکل نہیں ہے۔‏ خدا کے کلام میں نہ تو لفظ ”‏تثلیث“‏ کہیں ملتا ہے اور نہ ہی اِس کا خیال پیش کِیا گیا ہے۔‏ بائبل صاف الفاظ میں بیان کرتی ہے کہ یسوع مسیح خدا کا پہلوٹھا بیٹا ہے۔‏ (‏کلسیوں ۱:‏۱۵‏)‏ بائبل کہتی ہے کہ یسوع مسیح ”‏خدا اور انسان کے بیچ میں درمیانی“‏ ہے۔‏ (‏۱-‏تیمتھیس ۲:‏۵‏)‏ باپ کے بارے میں بائبل کا کہنا ہے کہ وہی ”‏جس کا نام یہوؔواہ ہے تمام زمین پر بلندوبالا ہے۔‏“‏—‏زبور ۸۳:‏۱۸‏۔‏

یہوواہ کے گواہ سمجھتے ہیں کہ یسوع پر ایمان رکھنا لازمی ہے۔‏ (‏یوحنا ۳:‏۱۶‏)‏ اِسی لئے وہ یسوع کے اِس حکم پر عمل کرتے ہیں:‏ ”‏تُو [‏یہوواہ]‏ اپنے خدا کو سجدہ کر اور صرف اُسی کی عبادت کر۔‏“‏ (‏متی ۴:‏۱۰‏)‏ یقیناً،‏ جو یسوع کے حکموں پر عمل کرتا ہے وہی سچا مسیحی ہے۔‏

‏[‏صفحہ ۲۸ پر عبارت]‏

‏”‏تثلیث کا عقیدہ مسیحی مذہب کی سب سے بڑی اُلجھن ہے“‏