مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) مارچ 2013ء

اس شمارے میں ہم دیکھیں گے کہ ہم اُس دوڑ کو صبر سے کیسے دوڑ سکتے ہیں جس کے انعام میں ہمیں ہمیشہ کی زندگی ملے گی۔‏ اِس شمارے میں ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم اپنے دل کے ارادوں کو اور یہوواہ خدا کو کیسے جان سکتے ہیں۔‏

خدا سے محبت رکھنے والوں کے لئے ”‏ٹھوکر کھانے کا کوئی موقع نہیں“‏

خدا سے محبت رکھنے والوں کے لیے کن معنوں میں ٹھوکر کھانے کا کوئی موقع نہیں؟‏ دیکھیں کہ آپ زندگی کی دوڑ کو جاری کیسے رکھ سکتے ہیں۔‏

کیا آپ کے دل میں خدا کو پہچاننے کی خواہش ہے؟‏

یرمیاہ نبی کے الفاظ پر غور کرنے سے آپ اپنے مجازی دل کو صحت‌مند رکھنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔‏

‏’‏ہم نے خدا کو پہچان لیا ہے‘‏—‏اب ہم کیا کریں گے؟‏

دیکھیں کہ باقاعدگی سے اِس بات کا جائزہ لینا کیوں اہم ہے کہ ہمارا ایمان کتنا مضبوط ہے اور خدا کے ساتھ ہماری دوستی کتنی گہری ہے۔‏

تسلی پائیں اور تسلی دیں

ہم سب بیمار ہوتے ہیں اور بعض کو تو کوئی سنگین بیماری آگھیرتی ہے۔‏ اگر ہم کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں تو ہم مایوسی کا شکار ہونے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا ہماری پناہ‌گاہ ہے

اِس بُری دُنیا میں رہتے ہوئے ہم اِس بات کا یقین کیسے رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ خدا اپنے بندوں کو پناہ دے گا؟‏

خدا کے عظیم نام کی عزت کریں

آپ خدا کے نام کی بڑائی کرنے کو ایک اعزاز خیال کیوں کرتے ہیں؟‏ خدا کا نام جاننے میں کیا کچھ شامل ہے؟‏ ہم خدا کے نام سے کیسے چل سکتے ہیں؟‏

کیا تاریخ‌دان یوسیفس نے یسوع کو واقعی مسیح کہا تھا؟‏

کیا یہودی تاریخ‌دان فلاویس یوسیفس نے واقعی یسوع کو مسیح کہا تھا؟‏

اُمید کا دامن کبھی نہ چھوڑیں

کبھی یہ سوچ کر ہمت نہ ہاریں کہ ایک شخص کے دل میں سچائی کا بیج کب اور کیسے بڑھے گا۔‏ کچھ ایسے لوگوں کے بارے میں پڑھیں جنہوں نے اُمید کا دامن نہیں چھوڑا اور دیکھیں کہ وہ ایسا کرنے کے قابل کیسے ہوئے۔‏