مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سرِورق کا موضوع

زندگی کیسے وجود میں آئی؟‏

زندگی کیسے وجود میں آئی؟‏

آپ خالی جگہ میں کون سا جواب لکھیں گے؟‏

زندگی کے ذریعے وجود میں آئی۔‏

  1. اِرتقا

  2. تخلیق

بعض شاید سوچیں کہ سائنس پر یقین رکھنے والا ہر شخص اِرتقا کو چنے گا جبکہ مذہبی لوگ تخلیق کو چنیں گے۔‏

لیکن کیا یہ واقعی سچ ہے؟‏

نہیں۔‏ بہت سے تعلیم‌یافتہ لوگ جن میں کچھ سائنس‌دان بھی شامل ہیں،‏ اِرتقا کے نظریے کو نہیں مانتے۔‏

ذرا علم‌الحشرات کے پروفیسر جیرارڈ کے بیان پر بھی غور کریں جنہوں نے کالج میں اِرتقا کی تعلیم حاصل کی۔‏ وہ کہتے ہیں:‏ ”‏اِمتحان میں مَیں اپنے پروفیسروں کو وہی جواب دیتا تھا جو وہ سننا چاہتے تھے۔‏ یہ اَور بات ہے کہ مَیں اِن میں سے کسی پر بھی یقین نہیں رکھتا تھا۔‏“‏

سائنس پر یقین رکھنے والے کچھ لوگوں کو یہ تسلیم کرنا مشکل کیوں لگتا ہے کہ زندگی اِرتقا کے ذریعے وجود میں آئی؟‏ اِس سوال کا جواب جاننے کے لیے دو ایسے سوالوں پر غور کریں جن کی وجہ سے بہت سے سائنس‌دان کشمکش میں ہیں۔‏ (‏1)‏ زندگی کی اِبتدا کیسے ہوئی؟‏ (‏2)‏ جان‌داروں کی مختلف اقسام کیسے وجود میں آئیں؟‏