مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏

برِٹل سٹار کی دیکھنے والی جِلد

برِٹل سٹار کی دیکھنے والی جِلد

برِٹل سٹار کی جِلد بہت سخت ہوتی ہے اور یوں ایک بکتر کی طرح اِس کی حفاظت کرتی ہے۔‏ لیکن دلچسپی کی بات ہے کہ اِس پر بہت سے چھوٹےچھوٹے لینز یا عدسے ہوتے ہیں جن کی مدد سے برِٹل سٹار دیکھ سکتا ہے۔‏

برِٹل سٹار کی جلد پر چھوٹے چھوٹے شفاف اُبھار ہوتے ہیں جو دراصل لینز ہوتے ہیں۔‏

غور کریں:‏ رسالے نیچرل ہسٹری کے مطابق جب سائنس‌دانوں نے برِٹل سٹار کی جِلد پر تحقیق کی تو اُنہوں نے دیکھا کہ ”‏اِس پر لاتعداد چھوٹےچھوٹے اُبھار ہیں جو انسانی بال سے بھی باریک ہیں۔‏“‏ یہ اُبھار کیلشیم کاربونیٹ سے بنے ہیں اور بہت شفاف ہیں۔‏ دراصل یہ اُبھار چھوٹےچھوٹے لینز ہوتے ہیں جو روشنی کو حساس اعصاب کی طرف مرکوز کرتے ہیں۔‏ اِن لینز کی شکل اِس طرح ہوتی ہے کہ اِن سے بالکل صاف تصویر بنتی ہے۔‏

ایک کیمیادان نے کہا کہ برِٹل سٹار کی جِلد ”‏اِس بات کی ایک مثال ہے کہ جان‌داروں میں ایک ہی کیمیائی مادہ اکثر فرق‌فرق کام انجام دیتا ہے۔‏“‏

سائنس‌دانوں نے برِٹل سٹار پر تحقیق کرنے سے ایک ایسا آسان اور سستا طریقہ ایجاد کِیا ہے جس کے ذریعے وہ کیلشیم کاربونیٹ سے چھوٹےچھوٹے لینز بنا سکتے ہیں۔‏ یہ لینز ایسی مشینوں میں استعمال ہو سکتے ہیں جن میں آپٹیکل فائبر کے ذریعے روشنی کے سگنل بھیجے جائیں،‏ مثلاً ٹی‌وی،‏ ٹیلیفون،‏ کمپیوٹر وغیرہ۔‏

آپ کا کیا خیال ہے؟‏ کیا برِٹل سٹار کی جِلد میں دیکھنے کی صلاحیت خودبخود وجود میں آئی ہے؟‏ یا کیا یہ خالق کی کاریگری ہے؟‏