مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

دُنیا کے حالات کو کون بہتر بنا سکتا ہے؟‏

دُنیا کے حالات کو کون بہتر بنا سکتا ہے؟‏

پاک صحیفوں کی روشنی میں

دُنیا کے حالات کو کون بہتر بنا سکتا ہے؟‏

‏”‏دُنیابھر کے لوگ اپنے رہنماؤں سے مسئلوں کا حل چاہتے ہیں۔‏ ناکام کوششوں اور بہانوں سے کام نہیں چلے گا۔‏“‏—‏اقوامِ‌متحدہ کے جنرل سیکرٹری،‏ بان کی مون۔‏

خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ ”‏اخیر زمانہ میں بُرے دن آئیں گے۔‏“‏ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱‏)‏ آج ہم اِسی بُرے دَور میں رہ رہے ہیں۔‏ ہم ہر دن خبروں میں جنگ،‏ معاشی بحران،‏ دہشت‌گردی اور ماحول کی آلودگی جیسے مسئلوں کے بارے میں سنتے ہیں۔‏

کیا حالات کبھی بہتر ہوں گے؟‏ کیا انسانی حکومتیں دُنیا کے مسئلوں کو حل کر سکتی ہیں؟‏ یا کیا ہمیں کسی اَور پر آس لگانی ہوگی؟‏

قوموں کا دعویٰ

بہت سی قومیں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ اُنہیں خدا کی حمایت حاصل ہے۔‏ مثال کے طور پر ریاستہائےمتحدہ امریکہ کے حلفِ‌وفاداری میں یہ الفاظ شامل ہیں:‏ ”‏ہم خدا کے ماتحت ایک متحد قوم ہیں۔‏“‏ امریکہ کے سکوں اور نوٹوں پر بھی لکھا ہے:‏ ”‏خدا پر ہمارا بھروسا ہے۔‏“‏

دیکھا جائے تو جو ملک دعویٰ کرتے ہیں کہ خدا اُن کا ساتھ دیتا ہے،‏ اُن کے بہت سے شہری خدا کے وجود پر ہی ایمان نہیں رکھتے۔‏ اور جو لوگ خدا پر ایمان رکھتے بھی ہیں،‏ وہ اِس بات پر فرق‌فرق رائے رکھتے ہیں کہ خدا کس حد تک انسانوں کے معاملوں میں مداخلت کرتا ہے۔‏

● کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خدا دُنیا کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے کچھ نہیں کرتا بلکہ اُس نے دُنیا کو چلانا انسان کے ہاتھوں میں چھوڑا ہے۔‏

دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ خدا انسانی حکومتوں کے ذریعے دُنیا کو چلا رہا ہے اور وہ اُن کی کوششوں کو کامیاب بنا سکتا ہے۔‏

آپ کی کیا رائے ہے؟‏

غور کریں:‏ اگر پہلی بات سچ ہے تو حالات بہتر ہونے کی کوئی اُمید نہیں۔‏ اگر دوسری بات سچ ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا خدا ایک قوم کو دوسری قوم سے زیادہ پسند کرتا ہے؟‏ اور جب دو قومیں ایک دوسرے سے جنگ کرتی ہیں اور زوروشور سے فتح کے لئے دُعائیں مانگتی ہیں تو خدا کس کا ساتھ دیتا ہے؟‏ یا پھر کیا ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ خدا کسی بھی قوم کا ساتھ نہیں دیتا؟‏

پاک صحیفوں کی تعلیم

۱.‏ انسان کو حکومت کرنے کی صلاحیت نہیں دی گئی۔‏ خدا کے کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏انسان اپنی روِش میں اپنے قدموں کی راہنمائی نہیں کر سکتا۔‏“‏ (‏یرمیاہ ۱۰:‏۲۳‏)‏ اور انسانی تاریخ سے یہ بات بالکل سچ ثابت ہوئی ہے۔‏ انسان دُنیا کے حالات کو بہتر نہیں بنا پائے حالانکہ کچھ حکمرانوں نے جی‌توڑ محنت کی۔‏ حقیقت یہ ہے کہ ”‏ایک شخص دوسرے پر حکومت کرکے اُس کو ضرر پہنچاتا ہے۔‏“‏—‏واعظ ۸:‏۹‏،‏ کیتھولک ترجمہ۔‏

۲.‏ خدا کو انسانوں کی فکر ہے۔‏ خدا جانتا ہے کہ ہم کن حالات سے گزر رہے ہیں اور اُسے ہم سے پوری ہمدردی ہے۔‏ وہ ہماری مدد بھی کرے گا۔‏ اِس کے لئے وہ اپنی بادشاہت کو استعمال کرے گا جو ”‏ابد تک قائم رہے گی۔‏“‏—‏دانی‌ایل ۲:‏۴۴‏۔‏

۳.‏ خدا کی بادشاہت ایک حقیقی حکومت ہے۔‏ لاکھوں لوگ اِس بادشاہت کے آنے کے لئے دُعا کرتے ہیں۔‏ وہ یسوع مسیح کے یہ الفاظ دُہراتے ہیں:‏ ‏”‏تیری بادشاہی آئے۔‏ تیری مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔‏“‏ (‏متی ۶:‏۱۰‏)‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کی بادشاہت صرف آسمان پر نہیں بلکہ زمین پر بھی خدا کی مرضی پوری کرے گی۔‏

۴.‏ خدا اپنی بادشاہت کے ذریعے دُنیا کے حالات بہتر کرے گا۔‏ اگر آپ کو اِس بات پر یقین کرنا مشکل لگتا ہے تو خدا کے کلام کی اِن تعلیمات پر غور کریں:‏

● جب خدا نے انسان کو بنایا تو زمین پر حالات بہت اچھے تھے۔‏—‏پیدایش ۱:‏۲۷-‏۳۱‏۔‏

● حالانکہ ابھی حالات اچھے نہیں ہیں لیکن خدا نے زمین کے لئے اپنا مقصد ترک نہیں کِیا ہے۔‏—‏زبور ۳۷:‏۱۱،‏ ۲۹‏۔‏

● خدا نے پہلے ہی سے قدم اُٹھا لئے ہیں تاکہ انسان اور زمین کے لئے اُس کا مقصد پورا ہو۔‏—‏یوحنا ۳:‏۱۶‏۔‏

کیا آپ خدا کی بادشاہت کے بارے میں مزید سیکھنا چاہتے ہیں؟‏ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ وہ زمین پر کون کون‌سی تبدیلیاں لائے گی؟‏ یہوواہ کے گواہ جو اِس رسالے کو شائع کرتے ہیں،‏ اِن سوالوں کے جواب حاصل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔‏ اگلی بار جب وہ آپ کے گھر آئیں تو کیوں نہ اُن سے نیچے دئے گئے سوالوں پر بات کریں؟‏

خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏

خدا کی بادشاہت کون کون‌سی تبدیلیاں لائے گی؟‏

خدا کی بادشاہت کب اور کیسے زمین کے حالات بہتر کرے گی؟‏

کیا آپ نے غور کِیا ہے کہ .‏ .‏ .‏

● انسانی حکومتیں دُنیا کے حالات کو بہتر کیوں نہیں کر سکتیں؟‏‏—‏یرمیاہ ۱۰:‏۲۳‏۔‏

● خدا نے یہ کیسے ظاہر کِیا ہے کہ اُسے ہماری فکر ہے؟‏‏—‏یوحنا ۳:‏۱۶‏۔‏

● خدا کی بادشاہت زمین اور انسانوں کے لئے کیا کرے گی؟‏‏—‏زبور ۳۷:‏۱۱،‏ ۲۹‏۔‏

‏[‏صفحہ ۲۳ پر عبارت]‏

کیا انسانی حکومتیں دُنیا کے مسئلوں کو حل کر سکتی ہیں؟‏ یا کیا ہمیں کسی اَور پر آس لگانی ہوگی؟‏