مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہوں کا بانی کون ہے؟‏

یہوواہ کے گواہوں کا بانی کون ہے؟‏

 جدید زمانے میں یہوواہ کے گواہوں کی تنظیم کی بنیاد 1870ء کے دہے میں ڈالی گئی۔ اُس وقت امریکہ کی ریاست پینسلوانیا میں ایک چھوٹا سا گروہ پاک کلام پر تحقیق کرنے لگا۔ اِس گروہ کے ارکان نے چرچوں کے عقیدوں کو پاک کلام کی روشنی میں پرکھا اور اپنی تحقیق کے نتائج کو کتابوں، اخباروں اور ایک جریدے میں شائع کِیا جو آج کل مینارِنگہبانی کے نام سے مشہور ہے۔‏

 اِس گروہ کے ایک رُکن کا نام چارلس رسل تھا۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ یہوواہ کے گواہوں کے بانی ہیں۔ سچ ہے کہ اُنہوں نے تبلیغی سرگرمیوں میں اپنے ساتھیوں کی پیشوائی کی اور وہ مینارِنگہبانی کے سب سے پہلے ناشر تھے۔ لیکن اُنہوں نے ایک نئے مذہب کی بنیاد نہیں ڈالی بلکہ اُن تعلیمات کو فروغ دیا جو یسوع مسیح نے سکھائی تھیں۔ مسیحی مذہب کی بنیاد یسوع مسیح نے ڈالی اور اِس لیے ہم اُنہی کو اپنے مذہب کا بانی خیال کرتے ہیں۔—‏کُلسّیوں 1:‏18-‏20‏۔‏