مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں


اِس کتاب کو اِستعمال کر‌نے کا طریقہ

اِس کتاب کو اِستعمال کر‌نے کا طریقہ

کسی کی مدد حاصل کر‌یں:‏ جس شخص نے آپ کو یہ کتاب دی ہے، اُس سے کہیں کہ وہ آپ کو بائبل کورس کر‌ائے یا ہماری ویب‌سائٹ jw.org کے ذریعے بائبل کورس کے لیے درخواست بھیجیں۔‏

سبق کا پہلا حصہ

ہر پیراگراف کو پڑھیں۔ موٹی لکھائی میں دیے گئے سوالوں ‏(‏ 1 )‏ کو بھی پڑھیں اور اُن آیتوں ‏(‏ 2 )‏ کو بھی دیکھیں جن کے ذریعے اہم نکتوں پر توجہ دِلائی گئی ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ کچھ آیتوں کے ساتھ لکھا ہے کہ اِنہیں پڑھیں۔‏

سبق کا دوسرا حصہ

‏”‏موضوع کی گہرائی میں جائیں“‏ کے نیچے دیے گئے جملوں ‏(‏ 3 )‏ سے پتہ چلتا ہے کہ سبق میں آگے کیا بتایا جائے گا۔ ذیلی عنوانوں ‏(‏ 4 )‏ میں اہم نکتوں کو نمایاں کِیا گیا ہے۔ آیتیں پڑھیں، سوالوں کے جواب دیں اور ویڈیوز‏(‏ 5 )‏ دیکھیں۔‏

تصویروں اور اِن کے ساتھ دی گئی عبارتوں ‏(‏ 6 )‏ پر غور کر‌یں۔ یہ بھی سوچیں کہ آپ حصہ ”‏کچھ لوگ کہتے ہیں“‏ ‏(‏ 7 )‏ میں دیے گئے سوالوں کے کیا جواب دیں گے۔‏

سبق کا تیسرا حصہ

‏”‏خلاصہ“‏ اور ”‏دُہرائی“‏ ‏(‏ 8 )‏ میں سبق کے اہم نکتوں کو دُہرایا گیا ہے۔ سبق مکمل ہونے کی تاریخ لکھیں۔ حصہ ”‏اب یہ کر‌نا ہے“‏ ‏(‏ 9 )‏ میں آپ کو کوئی ایسا مشورہ دیا جائے گا جس پر آپ عمل کر سکتے ہیں۔ حصہ ”‏مزید جانیں“‏ ‏(‏ 10 )‏ میں اِضافی مواد دیا گیا ہے جسے آپ پڑھ یا دیکھ سکتے ہیں۔‏

بائبل کے حوالے کھولنے کا طریقہ

بائبل کی آیتوں کے حوالوں میں پہلے کتاب کا نام (‏ 1 )‏ پھر باب کا نمبر (‏ 2 )‏ اور پھر آیت یا آیتوں کے نمبر (‏ 3 )‏ دیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر یوحنا 17:‏3 کا مطلب ہے:‏ یوحنا کی اِنجیل، باب نمبر 17 اور آیت نمبر 3۔‏