مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

سبق 16

خدا کیلئے اپنی محبت کا اظہار کریں

خدا کیلئے اپنی محبت کا اظہار کریں

کسی سے دوستی قائم رکھنے کیلئے آپ کو اُس سے بات‌چیت کرنے کی ضرورت ہے۔‏ آپ دونوں ایک دوسرے کی بات سنتے ہیں۔‏ آپ دوسروں کے سامنے اپنے دوست کی تعریف بھی کرتے ہیں۔‏ خدا کا دوست بننے کے سلسلے میں بھی یہ سچ ہے۔‏ غور کریں بائبل اِسکی بابت کیا بیان کرتی ہے:‏

دُعا میں بِلاناغہ یہوواہ سے بات‌چیت کریں۔‏ ‏”‏دُعا کرنے میں مشغول رہو۔‏“‏—‏رومیوں 12:‏12‏۔‏

خدا کے کلام بائبل کو پڑھیں۔‏ ‏”‏ہر ایک صحیفہ .‏ .‏ .‏ خدا کے الہام سے ہے [‏اور]‏ تعلیم اور الزام اور اصلاح .‏ .‏ .‏ کرنے کیلئے فائدہ‌مند بھی ہے۔‏“‏—‏2-‏تیمتھیس 3:‏16‏۔‏

خدا کی بابت دوسروں کو سکھائیں۔‏ ‏”‏پس تُم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ .‏ .‏ .‏ اور اُنکو یہ تعلیم دو کہ ان سب باتوں پر عمل کریں جنکا مَیں نے تم کو حکم دیا ہے۔‏“‏—‏متی 28:‏19،‏ 20‏۔‏

خدا کے دوستوں کی قربت میں رہیں۔‏ ‏”‏وہ جو داناؤں کے ساتھ چلتا ہے دانا ہوگا۔‏“‏—‏امثال 13:‏20‏۔‏

کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہوں۔‏ ‏”‏محبت اور نیک کاموں کی ترغیب دینے کے لئے ایک دوسرے کا لحاظ رکھیں۔‏ .‏ .‏ .‏ ایک دوسرے کو نصیحت کریں۔‏“‏—‏عبرانیوں 10:‏24،‏ 25‏۔‏

بادشاہتی کام کیلئے مالی مدد دیں۔‏ ‏”‏جس قدر ہر ایک نے اپنے دل میں ٹھہرایا ہے اُسی قدر دے۔‏ نہ دریغ کرکے اور نہ لاچاری سے کیونکہ خدا خوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے۔‏“‏—‏2-‏کرنتھیوں 9:‏7‏۔‏