مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 71

ہم یاہ کے سپاہی ہیں!‏

ہم یاہ کے سپاہی ہیں!‏

‏(‏اِفس 6:‏11-‏14‏)‏

  1. 1.‏ ہم ہیں سپاہی یاہ کے

    اُس کے وفادار

    یسوع ہمارے قائد ہیں

    وہ ہیں سپہ سالار

    ہم شیطان سے لڑتے ہیں

    متحد ہو کر

    دیتے ہیں گواہی

    دل میں نہ ہے ڈر

     

    ہم ہیں سپاہی یاہ کے

    یسوع ہیں پیشوا

    دیتے ہیں پیغام یہ

    بادشاہ ہے خدا

  2. 2.‏ ہم ہیں خدا کے خادم

    گھر گھر جاتے ہیں

    بھیڑ نما لوگوں کو ہم

    یاہ کے پاس لاتے ہیں

    جا کر دعوت دیتے ہیں

    دُکھی دلوں کو

    کہ عبادت کریں

    ساتھ ہمارے وہ

     

    ہم ہیں سپاہی یاہ کے

    یسوع ہیں پیشوا

    دیتے ہیں پیغام یہ

    بادشاہ ہے خدا

  3. 3.‏ ہم ہیں سپاہی یاہ کے

    لیس جنگ لڑنے کو

    صف نہیں توڑتے ہیں ہم

    چاہے جو کچھ بھی ہو

    چوکس رہتے ہیں سدا

    ثابت قدم بھی

    ہر پَل قائم رہیں گے

    ہم سچائی پر ہی

     

    ہم ہیں سپاہی یاہ کے

    یسوع ہیں پیشوا

    دیتے ہیں پیغام یہ

    بادشاہ ہے خدا

‏(‏فل 1:‏7؛‏ فلیمون 2 کو بھی دیکھیں۔)‏