مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

گیت نمبر 46

ہم تیرے شکرگزار ہیں!‏

ہم تیرے شکرگزار ہیں!‏

‏(‏1-‏تھسلُنیکیوں 5:‏18‏)‏

  1. 1.‏ ہم شکرگزار ہیں یہوواہ تیرے

    اُجالا ہوا تیری روشنی سے

    دُعا کا خاص شرف تُو نے کِیا عطا

    تُو سنتا ہے ہر شخص کی اِلتجا

  2. 2.‏ ہم شکرگزار ہیں کہ تُو نے دیا

    مسیح جو ہر دم وفادار رہا

    مثال اُس نے چھوڑی ہمارے لیے

    کہ ہم بھی رہیں وفادار تیرے

  3. 3.‏ ہم شکرگزار ہیں کہ سونپا تُو نے

    سچائی کی مُنادی کا کام ہمیں

    احسان ہے تیرا کہ فردوس میں ہوگی

    خوب صورت ہر بشر کی زندگی