مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

چوکس رہیں!‏

دُنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

دُنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی—‏پاک کلام میں اِس حوالے سے کیا بتایا گیا ہے؟‏

 عالمی بینک گروپ کے صدر نے جون 2022ء کی رپورٹ میں کہا:‏ ”‏دُنیا کی معیشت ایک بار پھر خطرے میں ہے۔ چیزوں کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور لوگوں کے پاس اِنہیں خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔“‏

 عالمی مالیاتی اِدارے کا کہنا ہے:‏ ”‏تیل اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں تیزی سے اِضافہ ہو رہا ہے اور اِس کا اثر غریب ملکوں پر سب سے زیادہ پڑ رہا ہے۔“‏

 بائبل یہ سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہے کہ دُنیا کے معاشی حالات اِتنے خراب کیوں ہوتے جا رہے ہیں، ہم اِن حالات کا سامنا کیسے کر سکتے ہیں اور کیا اِن کا کوئی مستقل حل ہے۔‏

‏”‏آخری زمانے“‏ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی

  •   ہم جس زمانے میں رہ رہے ہیں، اُسے بائبل میں ’‏آخری زمانہ‘‏ کہا گیا ہے۔—‏2-‏تیمُتھیُس 3:‏1‏۔‏

  •   یسوع مسیح نے کہا تھا کہ آخری زمانے میں ”‏ہول‌ناک منظر“‏ یعنی خوف‌ناک واقعات نظر آئیں گے۔ (‏لُوقا 21:‏11‏)‏ جب چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چُھونے لگتی ہیں تو لوگ خوف‌زدہ ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہو جاتے ہیں اور سوچنے لگتے ہیں کہ وہ اپنے گھر والوں کی ضرورتیں پوری کر پائیں گے یا نہیں۔‏

  •   مکاشفہ کی کتاب میں پیش‌گوئی کی گئی تھی کہ آخری زمانے میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بڑھتی جائیں گی۔ اِس میں لکھا ہے:‏ ”‏مَیں نے سنا اور ایسا لگا جیسے ‏.‏.‏.‏ ایک آواز کہہ رہی ہو کہ ”‏ایک سیر گندم کی قیمت ایک دینار [‏اور]‏ تین سیر جَو کی قیمت ایک دینار“‏“‏ ہے جو کہ پُرانے زمانے میں ایک دن کی مزدوری ہوتی تھی۔—‏مکاشفہ 6:‏6‏۔‏

 آخری زمانے اور مکاشفہ کی پیش‌گوئی کے بارے میں اَور جاننے کے لیے ویڈیو ‏”‏1914ء سے یہ دُنیا بدل گئی ہے‏“‏ کو دیکھیں اور مضمون ”‏چار گُھڑسوار آخر کون ہیں؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

تمام معاشی مسئلوں کا حل

  •   ”‏وہ گھر بنائیں گے اور اُن میں بسیں گے۔ وہ تاکستان لگائیں گے اور اُن کے میوے کھائیں گے۔ نہ کہ وہ بنائیں اور دوسرا بسے۔ وہ لگائیں اور دوسرا کھائے۔“‏—‏یسعیاہ 65:‏21، 22‏۔‏

  •   ”‏زمین میں پہاڑوں کی چوٹیوں پر اناج کی اِفراط ہوگی۔“‏—‏زبور 72:‏16‏۔‏

  •   ”‏غریبوں کی تباہی اور مسکینوں کی آہ کے سبب سے [‏یہوواہ]‏ فرماتا ہے کہ اب مَیں اُٹھوں گا۔“‏—‏زبور 12:‏5‏۔‏ a

 خدا بہت جلد معاشی نااِنصافی کو ختم کر دے گا، صرف ایک ملک میں نہیں بلکہ پوری دُنیا میں۔‏

 لیکن آج بھی بائبل آپ کی مدد کر سکتی ہے کہ آپ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹ سکیں۔ اِس میں ایسے مشورے دیے گئے ہیں جن پر عمل کر کے ہم پیسے کو سمجھ‌داری سے اِستعمال کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ (‏امثال 23:‏4، 5؛‏ واعظ 7:‏12‏)‏ اِس بارے میں اَور جاننے کے لیے مضمون ”‏کیا پاک کلام مالی مشکل اور قرضے کے حوالے سے مدد کر سکتا ہے؟‏‏“‏ کو پڑھیں۔‏

a یہوواہ پاک کلام کے مطابق خدا کا ذاتی نام ہے۔—‏زبور 83:‏18‏۔‏