مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح کے بارے میں مختلف نظریات

یسوع مسیح کے بارے میں مختلف نظریات

یسوع مسیح کے بارے میں مختلف نظریات

‏”‏زیادہ‌تر لوگ یسوع مسیح کے بارے میں کوئی نہ کوئی نظریہ رکھتے ہیں۔‏ چاہے ہم مذہبی ہوں یا نہ ہوں،‏ ہم سب یہ جاننا چاہتے ہیں کہ یسوع مسیح دراصل کون ہیں؟‏“‏—‏مصنف سٹین گتھری

یسوع مسیح کے بارے میں ہزاروں کتابیں لکھی گئیں اور کئی فلمیں بنائی گئیں۔‏ پھر بھی لوگ اُن کے بارے میں بہت سے سوال پوچھتے ہیں اور اِس بات پر فرق‌فرق رائے رکھتے ہیں کہ وہ دراصل کون ہیں۔‏

کچھ سال پہلے دو صحافیوں نے انٹرنیٹ پر ایک بلاگ بنایا جس پر اُنہوں نے یہ سوال اُٹھایا کہ ”‏یسوع مسیح کون تھے؟‏“‏ لوگوں نے اِس بلاگ پر کچھ ایسے جواب لکھے:‏

‏”‏لگتا ہے کہ وہ ایک اُستاد تھے جن کی زندگی رحم کی جیتی‌جاگتی مثال تھی۔‏“‏

‏”‏وہ ایک معمولی آدمی تھے جنہوں نے بڑے غیرمعمولی کام کئے۔‏“‏

‏”‏اِس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یسوع مسیح کبھی موجود تھے۔‏“‏

‏”‏یسوع مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔‏ وہ اِس لئے پیدا ہوئے،‏ مر گئے اور جی اُٹھے تاکہ ہم گُناہوں سے نجات حاصل کر سکیں۔‏ وہ آج بھی زندہ ہیں اور دوبارہ زمین پر آئیں گے۔‏“‏

‏”‏مَیں مانتی ہوں کہ یسوع مسیح خدا کے واحد بیٹے ہیں۔‏ وہ انسان ہونے کے ساتھ‌ساتھ خدا بھی ہیں۔‏“‏

‏”‏یسوع مسیح کے وجود پر ایمان رکھنا تو بچوں والی بات ہے۔‏“‏

یہ سارے نظریے ایک دوسرے سے بہت فرق ہیں۔‏ لہٰذا یہ سب تو درست نہیں ہو سکتے ہیں۔‏ تو پھر ہم یسوع مسیح کے بارے میں اپنے سوالوں کے جواب کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟‏ یہوواہ کے گواہ جو اِس رسالے کو شائع کرتے ہیں،‏ وہ مانتے ہیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے اور بائبل ہی سے ہم جان سکتے ہیں کہ یسوع مسیح دراصل کون تھے۔‏ *‏—‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱۶‏۔‏

اگلے مضمون میں ہم کچھ ایسے سوالوں پر غور کریں گے جو لوگ اکثر یسوع مسیح کے بارے میں پوچھتے ہیں۔‏ اور ہم دیکھیں گے کہ بائبل میں اِن سوالوں کے کیا جواب دئے گئے ہیں۔‏ یسوع مسیح نے خود بتایا کہ جو کوئی اُن پر ایمان لائے گا ’‏ہمیشہ کی زندگی پائے گا۔‏‘‏ (‏یوحنا ۳:‏۱۶‏)‏ کیوں نہ بائبل میں دئے گئے جوابوں پر غور کریں۔‏ یوں آپ خود فیصلہ کر سکیں گے کہ آیا آپ کو یسوع مسیح کے بارے میں اَور سیکھنا چاہئے یا نہیں۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 11 اِس موضوع کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں کے باب نمبر ۲ کو دیکھیں جس کا عنوان ہے ‏”‏بائبل—‏خدا کی الہامی کتاب۔‏“‏ آپ یہوواہ کے گواہوں سے یہ کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔‏

‏[‏صفحہ ۳ پر تصویروں کے حوالہ‌جات]‏

‏;Top: © Angelo Cavalli/age fotostock

bottom: © Alain Caste/age fotostock