مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

آگ کی جلتی بھٹی میں تین نوجوان

آگ کی جلتی بھٹی میں تین نوجوان

نوجوانوں کے لئے

آگ کی جلتی بھٹی میں تین نوجوان

ہدایات:‏ اِس مضمون کا مطالعہ ایسی جگہ کریں جہاں آپ اِس پر پوری توجہ دے سکتے ہیں۔‏ صحیفوں کو پڑھتے وقت تصور کریں کہ آپ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،‏لوگوں کی آوازیں سُن رہے ہیں اور کرداروں کے احساسات کو محسوس کر رہے ہیں۔‏

مرکزی کردار:‏ سدرک،‏ میسک،‏ عبدنجو اور بادشاہ نبوکدنضر

خلاصہ:‏ تین عبرانی نوجوانوں کے ایمان کی آزمائش ہوئی۔‏

۱ اِس واقعے پر سوچ‌بچار کریں۔‏—‏دانی‌ایل ۳:‏۱-‏۳۰ کو پڑھیں۔‏

جب آپ نے آیت ۳-‏۷ کو پڑھا تو آپ نے کن آوازوں کا تصور کِیا؟‏ ‏․․․․․‏

آپ کے خیال میں آگ کی بھٹی کیسی نظر آ رہی تھی؟‏

‏․․․․․‏

جب بادشاہ نبوکدنضر نے حکم دیا کہ بھٹی کو سات گُنا زیادہ گرم کر دیا جائے تو آپ کے خیال میں اُن کا لہجہ کیسا تھا؟‏ (‏آیت ۱۹ اور ۲۰ کو دوبارہ سے پڑھیں۔‏)‏

‏․․․․․‏

آپ کے خیال میں آگ کی بھٹی میں چوتھا آدمی کیسا لگ رہا تھا؟‏ (‏آیت ۲۴ اور ۲۵ کو دوبارہ سے پڑھیں۔‏)‏

‏․․․․․‏

آپ آیت ۱۶-‏۱۸ کو پڑھتے ہیں تو آپ کو سدرک،‏ میسک اور عبدنجو کی کونسی خوبیوں کا پتہ چلتا ہے؟‏ ‏․․․․․‏

۲ مزید تحقیق کریں۔‏

تحقیق کرکے معلوم کریں کہ یہ پیمانہ کتنا لمبا تھا جسے بائبل میں ہاتھ کہا جاتا ہے۔‏ پھر یہ حساب لگائیں کہ وہ مورت کتنی بڑی تھی جسے نبوکدنضر بادشاہ نے بنوایا تھا۔‏ (‏آیت ۱ کو دوبارہ سے پڑھیں۔‏)‏

‏․․․․․‏

جب آپ آیت ۱۹ اور ۲۰ کا مقابلہ آیت ۲۸ اور ۲۹ سے کرتے ہیں تو آپ کو نبوکدنضر بادشاہ کے بارے میں کیا پتہ چلتا ہے؟‏ وہ کس قسم کے شخص تھے؟‏

‏․․․․․‏

۳ سیکھی ہوئی باتوں پر عمل کریں۔‏ نیچے دی گئی باتوں کے بارے میں آپ نے جو کچھ سیکھا ہے،‏ اُسے لکھیں۔‏

ہمیں اختیار والوں کا احترام کرنا چاہئے۔‏

‏․․․․․‏

ہمیں اپنے ایمان پر قائم رہنا چاہئے۔‏

‏․․․․․‏

جب ہم آزمائشوں کا سامنا کرتے ہیں تو یہوواہ خدا ہمیں طاقت دیتا ہے۔‏

‏․․․․․‏

آپ نے اَور کیا سیکھا ہے؟‏

کن صورتحال میں آپ کے ایمان کی آزمائش ہو سکتی ہے؟‏

‏․․․․․‏

سدرک،‏ میسک اور عبدنجو کی مثال پر غور کرنے سے آپ کو خدا کے وفادار رہنے کی ہمت کیسے ملتی ہے؟‏ ‏․․․․․‏

۴ آپ کو اِس واقعے میں کونسی بات سب سے اچھی لگی اور کیوں؟‏

‏․․․․․‏

اگر آپ کے پاس بائبل نہیں ہے تو آپ یہوواہ کے گواہوں سے بائبل لے سکتے ہیں یا پھر نیچے دی گئی ویب‌سائٹ پر اِسے پڑھ سکتے ہیں۔‏ www.watchtower.org