مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دوسرے آپ کو پسند نہیں کرتے؟‏

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دوسرے آپ کو پسند نہیں کرتے؟‏

اپنے بچوں کے ساتھ مل کر پڑھیں

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دوسرے آپ کو پسند نہیں کرتے؟‏

کئی لوگ دوسروں کو پسند نہیں کرتے کیونکہ وہ اُن سے فرق لگتے ہیں۔‏ شاید وہ کسی اَور قوم سے تعلق رکھتے ہوں،‏ اُن کا رنگ فرق ہو یا اُن کے بولنے اور کام کرنے کا انداز فرق ہو۔‏ کیا آپ کو کبھی ایسا لگا ہے کہ لوگ آپ کو پسند نہیں کرتے؟‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏ *

آئیں،‏ ایک آدمی کی مثال پر غور کریں جس نے ایسا ہی محسوس کِیا تھا۔‏ اُس آدمی کا نام مفیبوست تھا۔‏ آئیں،‏ دیکھیں کہ مفیبوست کون تھے اور اُنہیں ایسا کیوں لگا کہ دوسرے اُنہیں پسند نہیں کرتے؟‏ اگر آپ کو کبھی ایسا لگے کہ دوسرے آپ کو پسند نہیں کرتے تو آپ مفیبوست کی مثال سے سیکھ سکتے ہیں۔‏

مفیبوست،‏ داؤد کے دوست یونتن کے بیٹے تھے۔‏ جب یونتن زندہ تھے تو اُنہوں نے داؤد سے کہا تھا کہ ’‏میرے بچوں کا خیال رکھنا۔‏‘‏ جب داؤد،‏ بادشاہ بن گئے تو کئی سال بعد اُنہیں یونتن کی بات یاد آئی۔‏ اُس وقت یونتن کے بیٹے،‏ مفیبوست زندہ تھے۔‏ جب مفیبوست چھوٹے تھے تو ایک حادثے کی وجہ سے وہ لنگڑے ہو گئے تھے۔‏ اِس وجہ سے اُن کے لئے چلناپھرنا بہت مشکل تھا۔‏ کیا آپ نے غور کِیا کہ مفیبوست کو کیوں یہ لگا ہوگا کہ لوگ اُنہیں پسند نہیں کرتے؟‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏

داؤد بادشاہ اپنے دوست کے بیٹے سے بھلائی کرنا چاہتے تھے۔‏ اِس لئے اُنہوں نے اپنے گھر کے قریب ہی مفیبوست کے رہنے کا بندوبست کِیا۔‏ اُنہوں نے یہ انتظام بھی کِیا کہ مفیبوست ہمیشہ اُن کے ساتھ کھانا کھائیں۔‏ اِس کے علاوہ داؤد نے ایک آدمی ضیبا،‏ اُس کے بیٹوں اور اُس کے نوکروں کو مقرر کِیا تاکہ وہ مفیبوست کی خدمت کریں۔‏ اِس طرح داؤد بادشاہ نے مفیبوست کو عزت بخشی۔‏ کیا آپ جانتے ہیں کہ پھر کیا ہوا؟‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏

پھر داؤد پر بہت سی مصیبتیں آئیں۔‏ داؤد کے بیٹے ابی‌سلوم چاہتے تھے کہ وہ بادشاہ بن جائیں۔‏ اِس لئے اُنہوں نے داؤد کے خلاف بغاوت کی۔‏ داؤد کو اپنی جان بچانے کے لئے یروشلیم سے بھاگنا پڑا۔‏ داؤد کے بہت سے ساتھی بھی اُن کے ساتھ گئے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ داؤد ہی اصل بادشاہ ہیں۔‏ مفیبوست بھی داؤد کے ساتھ جانا چاہتے تھے۔‏ لیکن اُن کے لئے چلناپھرنا مشکل تھا اِس لئے وہ داؤد کے ساتھ نہیں جا سکے۔‏

ضیبا نے داؤد کو بتایا کہ مفیبوست اِس لئے اُن کے ساتھ نہیں آئے کیونکہ وہ خود بادشاہ بننا چاہتے ہیں۔‏ داؤد نے ضیبا کی بات کا یقین کر لیا حالانکہ اُنہوں نے جھوٹ بولا تھا۔‏ داؤد نے مفیبوست کی ساری زمین ضیبا کو دے دی۔‏ بعد میں داؤد اور ابی‌سلوم کے درمیان جنگ ہوئی۔‏ داؤد یہ جنگ جیت گئے اور یروشلیم واپس آ گئے۔‏ اُنہوں نے مفیبوست سے پوچھا کہ وہ اُن کے ساتھ کیوں نہیں گئے تھے۔‏ اِس پر مفیبوست نے اُنہیں بتایا کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔‏ اِس کے بعد داؤد نے فیصلہ کِیا کہ مفیبوست اور ضیبا دونوں آپس میں زمین بانٹ لیں۔‏ آپ کے خیال میں اِس پر مفیبوست نے کیا کِیا ہوگا؟‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏

اُنہوں نے یہ نہیں کہا کہ داؤد نے ناانصافی کی ہے۔‏ مفیبوست،‏ داؤد بادشاہ کو پریشان نہیں کرنا چاہتے تھے۔‏ وہ جانتے تھے کہ بادشاہ کو سکون کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ‌داریوں کو اچھی طرح پورا کر سکے۔‏ اِس لئے اُنہوں نے کہا کہ ضیبا ساری زمین رکھ لے۔‏ مفیبوست کے لئے یہی کافی تھا کہ داؤد بادشاہ واپس یروشلیم آ گئے ہیں۔‏

مفیبوست کو بہت زیادہ دُکھ اُٹھانے پڑے۔‏ اُنہیں اکثر ایسا لگا کہ کوئی اُنہیں پسند نہیں کرتا۔‏ لیکن یہوواہ خدا اُن سے پیار کرتا تھا اور اُس نے اُن کا خیال رکھا۔‏ ہم مفیبوست کی مثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏ .‏ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ جب ہم صحیح کام بھی کرتے ہیں تو لوگ ہمارے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں۔‏ یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏اگر دُنیا تُم سے عداوت رکھتی ہے تو تُم جانتے ہو کہ اُس نے تُم سے پہلے مجھ سے بھی عداوت رکھی ہے۔‏“‏ بہت سے لوگ یسوع مسیح کو بھی پسند نہیں کرتے تھے۔‏ یہاں تک کہ اُنہوں نے یسوع مسیح کو مار ڈالا۔‏ یاد رکھیں کہ اگر ہم اچھے کام کرتے ہیں تو یہوواہ خدا اور یسوع مسیح ہم سے پیار کریں گے۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

۱-‏سموئیل ۲۰:‏۱۵-‏۱۷،‏ ۴۱،‏ ۴۲

۲-‏سموئیل ۴:‏۴؛‏ ۹:‏۱-‏۱۰؛‏ ۱۹:‏۲۴-‏۳۰

یوحنا ۱۵:‏۱۸

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 3 اگر آپ اِس مضمون کو کسی بچے کے ساتھ پڑھ رہے ہیں تو پیراگراف میں دئے گئے اِس نشان پر تھوڑا رُکیں اور بچے کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرے۔‏