مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

یسوع مسیح کا اثرآفرین پیغام

یسوع مسیح کا اثرآفرین پیغام

یسوع مسیح کا اثرآفرین پیغام

‏”‏کفرنحوم کے عالم [‏یسوع]‏ کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ وہ آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔‏“‏ * —‏مصنف گریگ ایسٹربروک۔‏

باتیں گہرا اثر رکھتی ہیں۔‏ خاص طور پر کسی دانشمند کی باتیں دل کو چھو لیتی ہیں،‏ اُمید پیدا کرتی ہیں اور زندگی بدل دیتی ہیں۔‏ اثرآفرین باتوں کے سلسلے میں یسوع اپنی مثال آپ تھا۔‏ یسوع مسیح کے پہاڑی وعظ کو سننے والے ایک شخص نے بعد میں یوں لکھا:‏ ”‏جب یسوؔع نے یہ باتیں ختم کیں تو ایسا ہوا کہ بِھیڑ اُس کی تعلیم سے حیران ہوئی۔‏“‏—‏متی ۷:‏۲۸‏۔‏

یسوع مسیح کی باتیں لوگ آج بھی نہیں بھولے۔‏ آئیں اُس کی چند باتوں پر غور کریں۔‏

‏”‏تُم خدا اور دولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے۔‏“‏—‏متی ۶:‏۲۴‏۔‏

‏”‏جو کچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں وہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو“‏—‏متی ۷:‏۱۲‏۔‏

‏”‏جو قیصرؔ کا ہے قیصرؔ کو اور جو خدا کا ہے خدا کو ادا کرو۔‏“‏—‏متی ۲۲:‏۲۱‏۔‏

‏”‏دینا لینے سے مبارک ہے۔‏“‏—‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏۔‏

یسوع مسیح نے ایسی حکمت والی باتیں کہیں جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔‏ اِس کے علاوہ،‏ اُس نے لوگوں کو خدا کے متعلق سچائی سکھائی۔‏ وہ لوگوں کو بتاتا تھا کہ اُنہیں اپنی زندگی خدا کی مرضی کے مطابق گزارنے کے لئے کیا کرنا چاہئے۔‏ سب سے بڑھ کر اُس نے یہ سکھایا کہ انسان کی تمام مصیبتوں کا واحد حل خدا کی بادشاہت ہے۔‏ ایسی سچائیوں کی وجہ سے یسوع مسیح کا پیغام نہایت اثرآفرین تھا۔‏ اگلے مضامین میں ہم یسوع مسیح کے پیغام کے بارے میں سیکھیں گے جس سے ظاہر ہو جائے گا کہ یسوع مسیح آج بھی کروڑوں ”‏لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے۔‏“‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

^ پیراگراف 2 یسوع مسیح جب بھی گلیل میں آتا تو وہ کفرنحوم میں رہتا تھا۔‏—‏مرقس ۲:‏۱‏۔‏