مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) مارچ 2015ء

اِس شمارے میں جو مطالعے کے مضامین دیے گئے ہیں،‏ اُن کا مطالعہ 4 مئی سے لے کر 31 مئی 2015ء میں کِیا جائے گا۔‏

آپ بیتی

ایسا کام جس سے ہمیں حقیقی خوشی ملی

ڈیوڈ اور گوین کارٹ رائٹ پہلے مل کر ڈانس کِیا کرتے تھے لیکن اب وہ مل کر مُنادی کا کام کرتے ہیں۔‏

‏”‏ایسا ہی تجھے پسند آیا“‏

حالیہ سالوں میں ہماری کتابوں اور رسالوں میں بائبل کے واقعات کی زیادہ واضح اور آسان وضاحت کیوں کی گئی ہے؟‏

کیا آپ ’‏جاگتے رہیں‘‏ گے؟‏

دس کنواریوں کی تمثیل کے بارے میں دی گئی نئی وضاحت کو پڑھیں اور دیکھیں کہ ہم اِس تمثیل سے کیا سبق سیکھتے ہیں۔‏

قارئین کے سوال

ماضی میں ہماری کتابوں اور رسالوں میں اکثر یہ بتایا گیا کہ بائبل میں فلاں شخص یا چیز کسی اَور شخص یا چیز کی طرف اِشارہ کرتا تھا۔‏ لیکن پچھلے سالوں میں ایسی مشابہتوں کا ذکر بہت کم کِیا گیا ہے۔‏ اِس کی کیا وجہ ہے؟‏

ہم توڑوں کی تمثیل سے کیا سیکھتے ہیں؟‏

اِس مضمون میں توڑوں کی تمثیل کے بارے میں نئی وضاحت دی گئی ہے۔‏

وفاداری سے مسیح کے بھائیوں کی حمایت کریں

جن لوگوں کو بھیڑیں قرار دیا جائے گا،‏ وہ ابھی مسیح کے بھائیوں کی حمایت کیسے کرتے ہیں؟‏

‏”‏صرف خداوند میں“‏ شادی کرنا—‏کیا یہ آج بھی بہترین راہ ہے؟‏

جو بہن بھائی یہوواہ خدا کے حکم پر عمل کرنے کی ٹھان لیتے ہیں،‏ وہ خوش رہتے ہیں اور اُنہیں بہت سی برکتیں ملتی ہیں۔‏