مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) اگست 2014ء

اِس شمارے میں جو مطالعے کے مضامین دیے گئے ہیں،‏ اُن کا مطالعہ 29 ستمبر سے 26 اکتوبر 2014ء کو کِیا جائے گا۔‏

کیا آپ کو وقت پر روحانی خوراک مل رہی ہے؟‏

روحانی لحاظ سے مضبوط رہنے کے لیے کیا ایک شخص کے پاس وہ ساری روحانی خوراک ہونی چاہیے جو دیانت نوکر تیار کرتا ہے؟‏

یہوواہ کے مقصد کی تکمیل میں عورتوں کا کردار

خدا کے خلاف بغاوت کا مردوں اور عورتوں پر کیا اثر ہوا؟‏ خدا کی عبادت کرنے والی عورتوں نے ماضی میں کونسے کام انجام دیے؟‏ آجکل عورتیں خدا کی خدمت میں کیا کردار ادا کر رہی ہیں؟‏

خدا کے کلام کو اِستعمال کریں—‏یہ زندہ اور مؤثر ہے

یہوواہ کے گواہ مؤثر طریقے سے بادشاہت کا پیغام سنانا چاہتے ہیں۔‏ اِس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ہم اپنے نئے پرچوں کے ذریعے مُنادی کے دوران پاک کلام کو مؤثر طریقے سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

یہوواہ خدا ہمیں اپنے نزدیک کیسے لاتا ہے؟‏

یہوواہ خدا کی قربت میں رہنا ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔‏ اِس مضمون میں ہم سیکھیں گے کہ وہ بائبل اور فدیے کے ذریعے ہمیں اپنے قریب کیسے لایا ہے۔‏

آپ جہاں کہیں بھی ہوں یہوواہ کی آواز سنیں

دیکھیں کہ خدا کی آواز کو سننا اور اُس سے دُعا کرنا کس قدر اہم ہے۔‏ ہم کیا کر سکتے ہیں تاکہ شیطان کے ہتھکنڈوں اور ہماری غلط خواہشات کی وجہ سے ہمارا دھیان یہوواہ کی آواز سے ہٹ نہ جائے؟‏

واپس آئیں اور بہن‌بھائیوں کا حوصلہ بڑھائیں

اگر کوئی بھائی کسی وجہ سے بزرگ نہیں رہتا تو کیا وہ دوبارہ یہ ذمےداری اُٹھانے کے لائق ٹھہر سکتا ہے؟‏

قارئین کے سوال

جب یسوع مسیح نے کہا کہ مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں ”‏بیاہ‌شادی نہ ہوگی“‏ تو کیا وہ زمین پر زندہ ہونے والوں کی بات کر رہے تھے؟‏

یادوں کے ذخیرے سے

یوریکا ڈرامہ—‏لاکھوں لوگوں کے لیے بائبل کی سچائی پانے کا ذریعہ

یوریکا ڈرامہ 1914ء میں ریلیز ہوا۔‏ یہ فوٹو ڈرامہ آف کریئیشن سے چھوٹا تھا۔‏ اِسے دُور دراز علاقوں میں بجلی کے بغیر بھی دِکھایا جا سکتا تھا۔‏