مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) مارچ ‏2014ء

اِس شمارے میں ہم دیکھیں گے کہ ہم اپنا قربانی کا جذبہ اور اپنی خوشی کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں۔‏ ہم یہ بھی سیکھیں گے کہ ہم اپنے عمررسیدہ ماں‌باپ اور مسیحی بہن‌بھائیوں کی دیکھ‌بھال کیسے کر سکتے ہیں۔‏

اُن رشتےداروں کے دل تک پہنچیں جو سچائی میں نہیں

یسوع مسیح اپنے اُن رشتےداروں کے ساتھ کیسے پیش آئے جو اُن پر ایمان نہیں لائے تھے؟‏ ہم اُن کی مثال سے کیا سیکھتے ہیں؟‏ ہم اپنے رشتےداروں میں بائبل کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

آپ قربانی کا جذبہ کیسے قائم رکھ سکتے ہیں؟‏

ہمیں ایک ایسے دُشمن کا سامنا ہے جو ہمارے قربانی کے جذبے کو تباہ کر سکتا ہے۔‏ اِس مضمون میں ہم دیکھیں کہ یہ دُشمن کون‌سا ہے اور ہم بائبل کے ذریعے اِس کا مقابلہ کیسے کر سکتے ہیں۔‏

خدا کی خدمت میں اپنی خوشی قائم رکھیں

کچھ لوگوں کو اپنی خوشی برقرار رکھنا مشکل کیوں لگتا ہے؟‏ اِس مضمون میں ہم سیکھیں گے کہ ہم اپنی خوشی قائم رکھنے کے لیے بائبل کو کیسے کام میں لا سکتے ہیں۔‏

خاندانی عبادت—‏کیا آپ اِسے اَور دلچسپ بنا سکتے ہیں؟‏

آپ اپنی خاندانی عبادت کو دلچسپ بنانے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟‏ اِس مضمون میں پڑھیں کہ مختلف ملکوں کے لوگوں نے اِس سلسلے میں کیا کِیا ہے۔‏

عمررسیدہ بہن‌بھائیوں کی قدر کریں

اِس مضمون میں ہم دیکھیں گے کہ خدا عمررسیدہ لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے۔‏ اُن کی دیکھ‌بھال کے سلسلے میں گھر والوں کی ذمےداری کیا ہے؟‏ ہم اُن کی عزت اور قدر کیسے کر سکتے ہیں؟‏

آپ عمررسیدہ اشخاص کی اچھی دیکھ‌بھال کیسے کر سکتے ہیں؟‏

عمررسیدہ والدین اور بچے ”‏بُرے دن“‏ آنے سے پہلے ہی منصوبے بنا سکتے ہیں۔‏ عمررسیدہ والدین کی دیکھ‌بھال کے حوالے سے جو مشکلات پیش آتی ہیں،‏ گھر والے اُن سے کیسے نپٹ سکتے ہیں؟‏

کیا آپ کی ہاں کا مطلب ہاں ہوتا ہے؟‏

سچے مسیحیوں کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔‏ اُنہیں اپنی بات سے مکرنا نہیں چاہیے۔‏ اِس سلسلے میں ہم پولُس رسول کی مثال سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‏