مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

کنگڈم ہال سب کیلئے کُھلے ہیں

کنگڈم ہال سب کیلئے کُھلے ہیں

بادشاہتی مُناد رپورٹ دیتے ہیں

کنگڈم ہال سب کیلئے کُھلے ہیں

عوامی خدمتگزاری کیلئے اپنے شاگردوں کو تربیت دیتے وقت،‏ یسوع مسیح نے ان کی حوصلہ‌افزائی کی کہ ”‏کوٹھوں پر .‏ .‏ .‏ منادی کرو۔‏“‏ (‏متی ۱۰:‏۲۷‏)‏ جی‌ہاں،‏ انہیں اپنی مسیحی خدمتگزاری علانیہ،‏ سرِعام انجام دینی تھی۔‏ اس مشورت کی رُو سے،‏ یہوواہ کے گواہوں کی کارگزاری سرِعام انجام دی جاتی ہے۔‏ اس سے گواہ مخالفت پر غالب آنے اور موافق اثر پیدا کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔‏

اگرچہ یہوواہ کے گواہوں کے کلیسیائی اجلاسوں پر ہر کوئی حاضر ہو سکتا ہے توبھی تعصّب کے باعث بعض لوگ کنگڈم ہال آنے سے ہچکچاتے ہیں۔‏ فن‌لینڈ میں ایسا ہی ہو رہا ہے۔‏ دیگر نئے مقامات پر جانے سے محض ڈرتے ہیں۔‏ ایک نئے کنگڈم ہال کی تعمیر یا کسی ہال کی مرمت کے بعد اوپن ہاؤس یعنی لوگوں کے لئے عمارت کی سیر کرنے اور کچھ اشیائےخوردونوش سے محظوظ ہونے کا انتظام کِیا جاتا ہے۔‏ کنگڈم ہال دیکھنے اور یہوواہ کے گواہوں کی کارگزاری سے واقف ہونے کی غرض سے پڑوسیوں کو دعوت دینے کی خاص کوشش کی جاتی ہے۔‏

ایک علاقے میں،‏ گواہوں نے اُسی روز ایک رسالے کی مہم چلائی جس دن اُنہوں نے اپنے نئے کنگڈم ہال میں اوپن ہاؤس کا انتظام کِیا تھا۔‏ دو گواہوں کی ملاقات ایک عمررسیدہ آدمی سے ہوئی جس نے کہا مَیں مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے پڑھنے سے محظوظ ہوا ہوں۔‏ بھائیوں نے اُسے اوپن ہاؤس کی بابت بتایا اور اُسے اپنے ساتھ کنگڈم ہال چلنے کی پیشکش کی۔‏ اُس آدمی نے کہا مجھے آپ لوگوں کیساتھ شامل ہو کر خوشی ہوگی۔‏ اس کی بیوی نے بات‌چیت سُن کر کہا،‏ ”‏مجھے بھی اپنے ساتھ ضرور لیکر جانا!‏“‏

کنگڈم ہال میں داخل ہونے کے بعد،‏ اس آدمی نے اردگرد دیکھ کر کہا:‏ ”‏اس کا رنگ تو کہیں سے بھی سیاہ نہیں ہے۔‏ یہ تو خوبصورت اور روشن ہے۔‏ مجھے کہا گیا تھا کہ کنگڈم ہال کا رنگ سیاہ ہوگا!‏“‏ اس جوڑے نے کچھ وقت کیلئے کنگڈم ہال میں قیام کِیا اور کچھ لٹریچر کی درخواست کی۔‏

ایک کلیسیا نے اپنے کنگڈم ہال کی مخصوصیت کے موقع پر مقامی اخبار میں اوپن ہاؤس کا اعلان کرنا چاہا۔‏ اس تقریب کا نوٹس ملنے پر،‏ چیف ایڈیٹر نے مشورہ دیا کہ اس موضوع پر ایک مضمون لکھا جائے۔‏ بھائی اس بات پر راضی ہو گئے اور کچھ دیر بعد،‏ اخبار میں آدھے صفحے کا ایک مضمون شائع ہوا اور اس میں اس واقعے کا احاطہ کِیا گیا اور یہوواہ کے گواہوں کی مقامی کلیسیا کی کارگزاری کو بیان کِیا گیا۔‏

اس مضمون کی اشاعت کے بعد ایک عمررسیدہ گواہ کی ملاقات ایک پڑوسی سے ہوئی جس نے کہا:‏ ”‏آج کے اخبار میں یہوواہ کے گواہوں کی بابت شاندار مضمون آیا ہے!‏“‏ یہ بہن اُس خاتون کو گواہی دینے کے لائق ہوئی اور بعدازاں اُسے بروشر یہوواہ کے گواہ بیسویں صدی میں پیش کِیا۔‏

یہوواہ کے گواہوں کی بابت بعض غلط‌فہمیوں کی وضاحت کرنے کے علاوہ،‏ اوپن ہاؤس کے سلسلے میں ایسے انتظامات اور نئے کنگڈم ہالوں کی مخصوصیت کے پروگراموں نے پبلشروں کو تحریک دی کہ زیادہ لوگوں کو حاضر ہونے کیلئے دعوت دیں۔‏ جی‌ہاں،‏ فن‌لینڈ سمیت بہتیرے ممالک میں،‏ لوگوں نے یہوواہ کے گواہوں کے کنگڈم ہالوں کی بابت جان لیا ہے کہ وہ سب لوگوں کیلئے کُھلے ہیں۔‏