مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

‏”‏انتہائی معنی‌خیز“‏

‏”‏انتہائی معنی‌خیز“‏

‏”‏انتہائی معنی‌خیز“‏

یہ تبصرہ جرمنی،‏ کاسل میں منعقد ہونے والی بین‌الاقوامی آرٹس نمائش میں یہوواہ کے گواہوں کی مطبوعات میں شائع ہونے والی تصاویر کی بابت کِیا گیا تھا۔‏ سولہ سالہ کاتیا اُس وقت کی بابت بیان کرتی ہے جب وہ اور اُسکی ساتھی طالبعلم نمائش دیکھنے گئیں تو وہاں مذہبی کاموں کو نمایاں کرنے والی چند تصویریں بھی تھیں:‏

‏”‏ہمارے گائیڈ نے طالبعلموں سے پوچھا کہ آیا کبھی ان کی نظروں سے یہوواہ کے گواہوں کے رسالے گزرے ہیں۔‏ جب سب نے کہا نہیں تو وہ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالوں کی تصاویر کی تعریف کرنے لگا۔‏ اُس نے کہا کہ ان میں شائع ہونے والی تصاویر کو غیرمعمولی طریقے سے پینٹ کِیا جاتا اور بڑی احتیاط کے ساتھ منتخب کِیا جاتا ہے اور یہ ”‏انتہائی معنی‌خیز“‏ ہوتی ہیں۔‏

‏”‏اُس نے ہمیں بتایا کہ ہمیں ان دلچسپ تصاویر کا قریبی جائزہ لینا چاہئے،‏“‏ کیونکہ یہ بائبل واقعات کی تصویرکشی کرتی ہیں اور ہمارے زمانے میں اُسکے اطلاق کو سمجھنے میں مدد کرتی ہیں۔‏ اُس نے طالبعلموں کو زور دیکر کہا جب گواہ آپکو رسالے پیش کریں تو ضرور قبول کریں۔‏ پھر اُس نے طالبعلموں کو تاکید کی کہ صرف تصویریں ہی نہ دیکھیں بلکہ بہت دلچسپ اور معلوماتی مضامین کا مطالعہ بھی کریں۔‏