مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

ٹیلیویژن کا محتاط استعمال

ٹیلیویژن کا محتاط استعمال

ٹیلیویژن کا محتاط استعمال

ٹیلیویژن کے حوالے سے ریاستہائےمتحدہ کے میڈیا-‏واچ گروپ کی رپورٹ،‏ نوٹ ان دی پبلک انٹرسٹ—‏لوکل ٹی‌وی نیوز ان امریکہ بیان کرتی ہے کہ یہ ”‏قصہ‌گو،‏ بےبی‌سٹر (‏بچوں کو بہلانے والا)‏ اور رائےعامہ کو متاثر کرنے والا“‏ بن گیا ہے۔‏ ”‏ہوا میں پھیلے ہوئے دھوئیں کی طرح .‏ .‏ .‏ٹی‌وی بھی ہر جگہ موجود ہے۔‏“‏ لہٰذا،‏ جس طرح دھوئیں میں سانس لینا مُضر ہوتا ہے اُسی طرح بِلاامتیاز منتخب‌کردہ ٹی‌وی پروگراموں پر گھنٹوں صرف کرنا—‏بالخصوص بچوں کیلئے—‏بہت ہی نقصاندہ ہوتا ہے۔‏

ٹی‌وی پر جُرم اور تشدد کی بابت نشریات کا ذکر کرتے ہوئے یہ رپورٹ بیان کرتی ہے کہ ”‏سینکڑوں تحقیقاتی مطالعوں نے یہ ظاہر کِیا ہے کہ پُرتشدد مناظر دیکھنا بچوں کی تعلیم‌وتربیت اور رحم دکھانے کی خوبی پر منفی اثر ڈالتے ہوئے اُنہیں جارحانہ کاموں پر اُکساتا ہے۔‏“‏ امریکن میڈیکل ایسوسی‌ایشن نے ۱۹۹۲ میں بیان کِیا کہ ”‏ٹیلیویژن پر دکھایا جانے والا تشدد نوجوانوں کی صحت کیلئے خطرہ ہے۔‏“‏

پس سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ اپنے بچوں کو مُضر ٹی‌وی پروگراموں کے اثر سے کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟‏ رپورٹ ٹیلیویژن کے محتاط استعمال کے سلسلے میں صحت‌عامہ کی بیشتر تنظیموں کی سفارشات سے ماخوذ چند تجاویز کی فہرست پیش کرتی ہے۔‏ ان میں سے چند تجاویز حسبِ‌ذیل ہیں۔‏

▪ اپنے لئے ٹی‌وی دیکھنے کا وقت طے کریں اور اسے محدود رکھیں۔‏ بچوں کے لئے بھی ٹی‌وی دیکھنے کا وقت مقرر کریں۔‏ بچوں کے کمروں میں ٹی‌وی سیٹ نہ رکھیں۔‏

▪ ٹی‌وی کے ساتھ گلوب (‏کروی نقشہ)‏ رکھیں تاکہ بچے ان جگہوں کو تلاش کر سکیں جنہیں وہ ٹی‌وی پروگراموں میں دیکھتے ہیں۔‏

▪ اپنے بچوں کیساتھ بیٹھ کر ٹی‌وی دیکھیں تاکہ آپ تخیل اور حقیقت کے درمیان فرق کو واضح کر سکیں۔‏ دس سال سے کم عمر کے بچے اس فرق کو پہچان نہیں سکتے۔‏

▪ ٹیلیویژن سیٹ کو اپنے گھر میں کسی ایسی جگہ پر نہ رکھیں جہاں سے یہ بآسانی دکھائی دے۔‏ ٹی‌وی سیٹ کو دروازوں والی الماری میں رکھیں۔‏ اس طرح ٹی‌وی تک فوری رسائی اور باربار چینل بدلنے کا امکان نہیں ہوگا۔‏