مینارِنگہبانی (مطالعے کا ایڈیشن) جنوری 2018ء

مطالعے کے مضامین برائے 26 فروری–‏1 اپریل 2018ء

‏”‏وہ تھکے ہوئے کو زور بخشتا ہے“‏

جیسے جیسے اِس بُری دُنیا کا خاتمہ نزدیک آ رہا ہے،‏ ہمیں یہ توقع رکھنی چاہیے کہ ہمیں اَور زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‏ 2018ء کی سالانہ آیت اِس بات کو یاد رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے کہ یہوواہ ہمیں طاقت بخشتا ہے۔‏

یادگاری تقریب—‏خدا کے بندوں کے بےمثال اِتحاد کا ثبوت

یادگاری تقریب کے ذریعے خدا کے بندوں کا اِتحاد کیسے بڑھتا ہے؟‏ یادگاری تقریب آخری دفعہ کب منائی جائے گی؟‏

اُس کے حضور کیوں دیں جس کے پاس سب کچھ ہے؟‏

یہوواہ کے لیے محبت ظاہر کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ہم اُس کے حضور دیں۔‏ جب ہم اپنی قیمتی چیزوں کو یہوواہ کی بڑائی کے لیے اِستعمال کرتے ہیں تو ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے؟‏

ایسی محبت جو حقیقی خوشی کا باعث ہے

خدا ہمیں جس قسم کی محبت رکھنے کو کہتا ہے اور 2-‏تیمُتھیُس 3:‏2-‏4 میں جس قسم کی محبت کا ذکر کِیا گیا ہے،‏ اُس میں کیا فرق ہے؟‏ اِس سوال پر غور کرنے سے ہم یہ جان پائیں گے کہ ہم وہ محبت کیسے ظاہر کر سکتے ہیں جس سے حقیقی خوشی اور اِطمینان ملتا ہے۔‏

کیا آپ دُنیا کے لوگوں سے فرق نظر آتے ہیں؟‏

اِس آخری زمانے میں لوگوں میں پائی جانے والی خصلتیں اُن خوبیوں سے بہت فرق ہیں جو خدا کے بندوں میں پائی جاتی ہیں۔‏