مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

پاک کلام سے سنہری باتیں | یوحنا 20،‏ 21

‏”‏کیا آپ اِن سے زیادہ مجھ سے پیار کرتے ہیں؟‏“‏

‏”‏کیا آپ اِن سے زیادہ مجھ سے پیار کرتے ہیں؟‏“‏

21:‏1-‏19

قدیم زمانے میں کامیاب مچھیرے بہت صابر اور محنتی ہوتے تھے اور مشکلات کو برداشت کرنے کے لیے تیار رہتے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ مچھلیاں اُن کے ہاتھ لگیں۔‏ (‏ڈبلیو12 1/‏8 ص.‏ 18-‏20)‏ اِنہی خوبیوں کی بِنا پر پطرس کو اِنسانوں کو جمع کرنے کے کام میں کامیابی حاصل ہو سکتی تھی۔‏ لیکن پطرس کو یہ فیصلہ کرنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کس کام کو زیادہ اہمیت دیں گے،‏ اپنے اُس پیشے کو جو اُنہیں بہت پسند تھا یا پھر یسوع کے پیروکاروں کو روحانی کھانا فراہم کرنے کو۔‏

آپ نے خدا کی بادشاہت کو سب سے زیادہ اہمیت دینے کے لیے اپنی زندگی میں کون سی تبدیلیاں کی ہیں؟‏