مواد فوراً دِکھائیں

مضامین کی فہرست فوراً دِکھائیں

مسیحیوں کے طور پر زندگی

یُوناہ کی کتاب سے سبق

یُوناہ کی کتاب سے سبق

یہوواہ خدا نے بائبل میں اپنے وفادار بندوں کی آپ‌بیتیاں لکھوائی ہیں تاکہ ہم اِن پر غور کر کے اہم سبق سیکھ سکیں۔‏ (‏روم 15:‏4‏)‏ آپ نے یُوناہ کی کتاب سے کیا سیکھا ہے؟‏ ویڈیو Family Worship: Jonah—Learning From Jehovah‎’s Mercy کو ہندی میں دیکھیں اور پھر اِن سوالوں کے جواب دیں:‏

  • ویڈیو میں دِکھائے جانے والے تین مبشروں کو کن مشکلات کا سامنا ہوا؟‏

  • یُوناہ کی کتاب سے ہمیں اُس وقت کیسے حوصلہ مل سکتا ہے جب ہماری اِصلاح کی جاتی ہے یا ہم سے ذمےداریاں واپس لے لی جاتی ہیں؟‏ (‏1-‏سمو 16:‏7؛‏ یُوناہ 3:‏1،‏ 2‏)‏

  • جن علاقوں میں ہم مُنادی کرتے ہیں،‏ وہاں کے لوگوں کے بارے میں صحیح سوچ رکھنے کے سلسلے میں ہم یُوناہ کے واقعے سے کیا سیکھتے ہیں؟‏ (‏یُوناہ 4:‏11؛‏ متی 5:‏7‏)‏

  • اگر ہمیں کوئی ایسی بیماری ہے جسے ٹھیک ہونے میں کافی عرصہ لگ سکتا ہے تو ہمیں یُوناہ کے واقعے سے تسلی کیسے ملتی ہے؟‏ (‏یُوناہ 2:‏1،‏ 2،‏ 7،‏ 9‏)‏

  • آپ نے اِس ویڈیو سے بائبل پڑھنے اور اِس پر سوچ بچار کرنے کی اہمیت کے بارے میں کیا سیکھا ہے؟‏