مواد فوراً دِکھائیں

رازداری کی پالیسی

رازداری کی پالیسی

اہم معلومات:‏ ہماری ویب سائٹ کو اِستعمال کرنے یا ہمیں اپنی ذاتی معلومات دینے سے آپ ہمیں یہ اِجازت دیتے ہیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو رازداری کی اِس پالیسی میں درج مقاصد اور طریقوں اور ذاتی معلومات کے حوالے سے موجود قوانین اور اصولوں کے مطابق اِستعمال کر سکتے ہیں۔‏

 آپ کی رازداری کا احترام

ہمارا عزم ہے کہ ہم آپ کی رازداری کی حفاظت اور احترام کریں گے۔ اِس پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ ہم کس بِنا پر آپ کی اُن ذاتی معلومات کو ہماری ویب سائٹ پر اِستعمال کریں گے جو ہم آپ سے لیتے ہیں یا جو آپ ہمیں دیتے ہیں۔ جب آپ ہماری ویب سائٹ اِستعمال کرتے ہیں تو ہم کچھ خاص معلومات جمع کرتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ کی معلومات کو محفوظ رکھنا اور آپ کو اِس بات سے آگاہ کرنا کتنا اہم ہے کہ ہم آپ کی معلومات کو کس طرح اِستعمال کریں گے۔ شاید آپ ہمیں کچھ ایسی معلومات فراہم کریں جنہیں ذاتی معلومات سمجھا جاتا ہے۔ اِس پالیسی میں اِصطلا‌ح ”‏ذاتی معلومات“‏ آپ کے نام، ای میل ایڈریس، پتے، فون نمبر یا کسی اَور ایسی معلومات کی طرف اِشارہ کرتی ہے جس سے آپ کی پہچان ہو سکتی ہے۔ اِس ویب سائٹ کے عوامی حصوں کو دیکھنے کے لیے آپ کو کسی طرح کی ذاتی معلومات دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اِصطلا‌ح ویب سائٹ سے مُراد ہماری یہ ویب سائٹ اور ہماری دوسری ویب سائٹس جیسے کہ apps.jw.org‏، tv.jw.org‏، stream.jw.org اور wol.jw.org ہیں۔‏

 معلومات کا اِستعمال

یہ ویب سائٹ واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیو یارک (‏واچ ٹاور)‏ کی ملکیت ہے جو نیو یارک کی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔ یہ تنظیم یہوواہ کے گواہوں کی کارگزاریوں اور بائبل کی تعلیم دینے کے کام کی حمایت کرتی ہے۔ اگر آپ اِس پر اپنا اکاؤنٹ بنانے، عطیہ دینے، بائبل کورس کی درخواست کرنے یا کسی اَور مقصد کے لیے ذاتی معلومات دینے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ ثابت کرتے ہیں کہ آپ اِس پالیسی میں درج ہماری شرائط سے متفق ہیں، آپ اِس بات سے واقف ہیں کہ آپ کی معلومات ریاستہائے متحدہ امریکہ میں موجود ہمارے سرورز پر محفوظ کی جاتی ہیں اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ واچ ٹاور اور مختلف ملکوں میں یہوواہ کے گواہوں کی دوسری معاون تنظیمیں آپ کی معلومات کو جمع کرتی ہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہیں تاکہ آپ کی درخواست پر عمل کِیا جا سکے۔ ہماری تنظیم پوری دُنیا میں ہمارے فرق فرق مقامی اِداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔ اِن میں معلومات کو محفوظ رکھنے کی غرض سے یہوواہ کے گواہوں کی مقامی کلیسیائیں، برانچیں اور اِسی طرح کی معاون تنظیمیں شامل ہو سکتی ہیں۔‏

آپ کی معلومات کہاں جمع کی جائیں گی، اِس کا اِنحصار آپ کی درخواست کی نوعیت پر ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی ملک میں ہماری کسی قانونی تنظیم کو عطیہ بھیج رہے ہیں تو آپ کا نام اور رابطے کی معلومات اُسی قانونی تنظیم کو دی جائیں گی اور اِس کے متعلق آپ کو عطیہ دینے کے عمل کے دوران بتا دیا جائے گا۔ ایک اَور مثال یہ ہے کہ اگر آپ بائبل کورس کرنے کے لیے درخواست ڈالتے ہیں تو آپ کا نام اور رابطے کی معلومات یہوواہ کے گواہوں کی کسی برانچ اور کلیسیا کو دی جائیں گی تاکہ آپ کی درخواست پر عمل کِیا جا سکے۔‏

اگر اُس ملک میں آپ کی مدد کے لیے معلومات کی حفاظت کے حوالے سے کوئی قوانین ہیں جہاں آپ رہتے ہیں تو آپ اُس ملک میں ہم سے رابطہ کرنے کے لیے اِس صفحے کو دیکھ سکتے ہیں:‏ معلومات کی حفاظت کے لیے رابطے۔‏

 معلومات کی حفاظت اور رازداری

ہم آپ کی ذاتی معلومات کی حفاظت اور رازداری کو بہت سنجیدہ خیال کرتے ہیں۔ ہم معلومات کو جمع کرنے اور محفوظ رکھنے کے لیے جدیدترین طریقے اِستعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کی معلومات تک غیر متعلقہ افراد کی رسائی نہ ہو سکے، اِن کا ناجائز اِستعمال نہ کِیا جا سکے، اِن میں غیرقانونی ترمیم نہ کی جا سکے، اِنہیں غیرقانونی طور پر مٹایا نہ جا سکے یا یہ حادثاتی طور پر ضائع نہ ہو جائیں۔ جن اشخاص یا تیسری پارٹی کو ہم آپ کی ذاتی معلومات اِستعمال کرنے کی اِجازت دیتے ہیں، وہ آپ کی رازداری کا احترام کرنے کے پابند ہیں۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو صرف اُس وقت تک رکھتے ہیں جب تک یہ اُس مقصد کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہوں جس کے لیے اِنہیں حاصل کِیا گیا تھا یا پھر اُس وقت تک جب تک یہ کسی قانونی تقاضے یا معلومات کو محفوظ رکھنے کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہوں۔‏

ہم آپ کی ذاتی معلومات کو منتقل کرتے وقت اِنہیں خاص کوڈز (‏جیسا کہ Transport Layer Security)‏ میں محفوظ کرتے ہیں۔ ہم آپ کی معلومات کو ایسے کمپیوٹر سسٹمز پر محفوظ کرتے ہیں جنہیں غیر متعلقہ افراد اِستعمال نہیں کر سکتے۔ ہم آپ کی معلومات کو غیر متعلقہ افراد کی رسائی سے محفوظ رکھنے اور راز میں رکھنے کے لیے ہر طرح کے حفاظتی اِقدامات اُٹھاتے ہیں۔‏

 بچے

اگر آپ اُس ملک کے قوانین کے حساب سے بچے ہیں جہاں سے آپ ہماری ویب سائٹ کھول رہے ہیں تو آپ اِس ویب سائٹ پر اپنی ذاتی معلومات صرف اپنے والدین یا سرپرست کی اِجازت سے ڈال سکتے ہیں۔ اگر آپ والدین یا سرپرست ہیں اور آپ اپنے بچے کو اِس ویب سائٹ پر ذاتی معلومات ڈالنے کی اِجازت دیتے ہیں تو آپ ظاہر کرتے ہیں کہ آپ بچوں کے سلسلے میں اِس پالیسی میں درج شرائط سے متفق ہیں۔‏

 تیسری پارٹی

کبھی کبھار اِس ویب سائٹ پر کسی ایسی تیسری پارٹی کی ویب سائٹ کے لنکس موجود ہوں گے جسے ہم نے اِجازت دی ہے کہ وہ ہمارے لیے کچھ کام سرانجام دے، مثلاً آن لائن فارم پُر کرنا۔ آپ کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کسی تیسری پارٹی کی ویب سائٹ پر ہیں کیونکہ یہ دِکھنے میں فرق لگے گی اور ویب سائٹ کا ایڈریس بھی بدل جائے گا۔ جب ہم کسی تیسری پارٹی کا اِنتخاب کرتے ہیں تو ہم وقتاًفوقتاً رازداری اور معلومات کی حفاظت کے سلسلے میں اِس کی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ یہ پالیسیاں اُنہی معیاروں کے مطابق ہیں یا نہیں جن کے مطابق ہماری پالیسیاں ہیں۔ اگر کسی تیسری پارٹی کی پالیسیوں کے بارے میں آپ کا کوئی سوال ہو تو اُس پارٹی کی ویب سائٹ پر دی گئی پالیسی کو دیکھیں۔‏

 اِس پالیسی میں تبدیلی کی اِطلاع

ہم اِس ویب سائٹ پر موجود پروگرامز اور فیچرز کو بہتر بنانے اور نئے پروگرامز اور فیچرز ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور اِن میں اِضافہ کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ اِن لگاتار تبدیلیوں اور ٹیکنالوجی کی نوعیت اور قوانین میں تبدیلیوں کی وجہ سے معلومات کے اِستعمال کے سلسلے میں ہمارا طریقۂ کار بدلتا رہتا ہے۔ اگر یہ لازمی ہو کہ ہم اپنی پالیسی میں تبدیلی کریں تو ہم اِس تبدیلی کو اِس صفحے پر شائع کریں گے تاکہ آپ ہمیشہ اِس بات سے واقف رہیں کہ ہم کون سی معلومات اِکٹھی کرتے ہیں اور اِنہیں کس طرح اِستعمال کرتے ہیں۔‏

 ایکٹیو سکرپٹنگ یا جاواسکرپٹ

سکرپٹنگ کے ذریعے یہ ویب سائٹ معلومات کو زیادہ تیزی سے صارف تک پہنچاتی ہے۔ یہ ویب سائٹ کبھی بھی سکرپٹنگ کو صارف کے کمپیوٹر پر سافٹ ویئر انسٹال کرنے یا بِلا اِجازت معلومات جمع کرنے کے لیے اِستعمال نہیں کرتی۔‏

اِس ویب سائٹ کے کچھ حصوں کو دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے براؤزر میں ایکٹیو سکرپٹنگ یا جاواسکرپٹ کام کر رہا ہو۔ بہت سے براؤزر میں آپ اِنتخاب کر سکتے ہیں کہ آپ کن ویب سائٹس پر ایکٹیو سکرپٹنگ یا جاواسکرپٹ چلانا چاہتے ہیں اور کن پر نہیں۔ اگر آپ کو ایسا کرنے میں مدد چاہیے تو آپ اپنے براؤزر کے ہیلپ پیج سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔‏