ہم مختلف ملکوں میں رہتے ہیں اور فرق فرق زبانیں بولتے ہیں لیکن ہم سب متحد ہو کر خدا کی عبادت کرتے ہیں۔‏ ہم اپنے خالق یہوواہ خدا کی بڑائی کرنا چاہتے ہیں جس نے اِنسان کے فائدے کے لیے اپنا کلام عطا کِیا۔‏ ہم یسوع مسیح کے نقشِ قدم پر چلنے کی پوری کوشش کرتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم اُن کی پیروی کرتے ہیں۔‏ ہم میں سے ہر ایک بائبل کی تعلیم دیتا ہے اور لوگوں کو خدا کی بادشاہت کے بارے میں بتاتا ہے۔‏ یوں ہم یہوواہ خدا اور اُس کی بادشاہت کے بارے میں گواہی دیتے ہیں۔‏ اِس وجہ سے ہم یہوواہ کے گواہ کہلاتے ہیں۔‏

اِس ویب سائٹ پر آپ کو بہت کچھ ملے گا۔‏ بائبل کو آن لائن پڑھیں۔‏ یہوواہ کے گواہوں اور اُن کے عقیدوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔‏