مطالعہ کرنے کے لیے مشورہ
”ترجمہ نئی دُنیا“ میں دی گئی ایک خصوصیت سے پورا فائدہ حاصل کریں
کچھ زبانوں میں جیسے کہ انگریزی زبان میں ”کتابِمُقدس—ترجمہ نئی دُنیا“ میں ایک آیت کے ساتھ کچھ اَور آیتوں کے حوالے دیے گئے ہیں۔ اِن سے ہم دیکھ پاتے ہیں کہ بائبل میں لکھی باتیں ایک دوسرے سے میل کھاتی ہیں اور دوسری آیتوں میں ایک موضوع کے بارے میں کون سی اِضافی تفصیلات دی گئی ہیں۔ کئی آیتوں کے ساتھ ایک حرف یا نمبر لکھا ہوتا ہے جس کا اِشارہ دوسری آیتوں کے حوالوں کی طرف ہوتا ہے۔ ہماری چھپی ہوئی بائبلوں کے ہر صفحے کے بیچ میں یا سائیڈ پر ایک کالم ہوتا ہے جس میں دوسری آیتوں کے حوالے لکھے ہوتے ہیں۔ ویبسائٹ jw.org میں یا پھر ”جےڈبلیو لائبریری“ ایپ میں آیتوں کے ساتھ دیے گئے حرف یا نمبر پر کلک کریں تاکہ آپ دوسری آیتوں کے حوالے دیکھ سکیں۔
آیتوں کے ساتھ دیے گئے حرف یا نمبر پر کلک کرنے سے آپ کو نیچے دی گئی معلومات مل سکتی ہیں:
بائبل کی مختلف کتابوں میں بتائے گئے ایک واقعے کا ذکر: اِس کی مدد سے آپ یہ ڈھونڈ پائیں گے کہ بائبل میں لکھا ایک واقعہ آپ کو دوسری کتابوں میں کہاں مل سکتا ہے۔ مثال کے طور پر 2-سموئیل 24:1 اور 1-تواریخ 21:1 کو دیکھیں۔
آیت کے الفاظ یا جملے: اِس کی مدد سے آپ دیکھ پائیں گے کہ ایک آیت میں لکھے الفاظ یا جملے اصل میں کس آیت سے لیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر متی 4:4 اور اِستثنا 8:3 کو دیکھیں۔
وہ پیشگوئیاں جو پوری ہو چُکی ہیں: اِس کی مدد سے آپ یہ دیکھ پائیں گے کہ کون سی پیشگوئی کی گئی تھی اور یہ کیسے پوری ہوئی۔ مثال کے طور پر متی 21:5 اور زِکریاہ 9:9 کو دیکھیں۔