قسط نمبر 3
”مَیں ہی وہ شخص ہوں“
(دورانیہ: 39:40)
یسوع نے نیکُدیمس، سامری عورت اور ناصرت کے لوگوں کو تعلیم دی لیکن ہر ایک کا ردِعمل فرق تھا۔ اِس قسط میں یہ سب واقعات دِکھائے گئے ہیں:
یسوع نیکُدیمس کو پانی اور روح سے پیدا ہونے کے بارے میں بتاتے ہیں (یوحنا 3:1-13)
اِنسان کے بیٹے کو ویسے ہی لٹکایا جائے گا جیسے ویرانے میں سانپ کو بَلّی پر لٹکایا گیا تھا (یوحنا 3:14، 15)
خدا نے اپنے اِکلوتے بیٹے کو اِس لیے نہیں بھیجا کہ وہ دُنیا کو قصوروار ٹھہرائے بلکہ اِس لیے کہ وہ اِسے نجات دِلائے (یوحنا 3:16-21)
یوحنا آخری بار یسوع کے بارے میں گواہی دیتے ہیں (یوحنا 3:22-30)
جو بیٹے پر ایمان ظاہر کرتا ہے، اُسے ہمیشہ کی زندگی ملے گی (یوحنا 3:31-36)
یوحنا بپتسمہ دینے والے کو قید میں ڈال دیا جاتا ہے (مرقس 6:17-20؛ متی 4:12؛ 14:3-5؛ لُوقا 3:19، 20)
یسوع تھکے ہوئے یعقوب کے کنوئیں پر آتے ہیں جو کہ سامریہ شہر سُوخار میں تھا (یوحنا 4:1-6)
یسوع، سامری عورت سے باتچیت کرنا شروع کرتے ہیں (یوحنا 4:7-15)
یسوع، سامری عورت کو پاک عبادت کے بارے میں بتاتے ہیں (یوحنا 4:16-24)
یسوع، سامری عورت کو بتاتے ہیں کہ وہ مسیح ہیں (یوحنا 4:25، 26)
سامری عورت دوسروں کو یسوع کے بارے میں بتاتی ہے (یوحنا 4:27-30)
یسوع کہتے ہیں کہ اُن کا کھانا یہ ہے کہ وہ خدا کی مرضی کے مطابق چلیں؛ وہ فصل کی کٹائی کے بارے میں بات کرتے ہیں (یوحنا 4:31-38)
بہت سے سامری اِس بات پر ایمان لے آتے ہیں کہ یسوع ہی ’دُنیا کے نجاتدہندہ ہیں‘(یوحنا 4:39-42)
یسوع نے گلیل میں مُنادی کرنا شروع کرتے ہیں (یوحنا 4:43-45؛ مرقس 1:14، 15؛ متی 4:17؛ لُوقا 4:14، 15)
یسوع گلیل کے گاؤں قانا میں ایک شاہی افسر کے بیٹے کو ٹھیک کرتے ہیں (یوحنا 4:46-54)
ناصرت کے لوگ یسوع کو قبول نہیں کرتے (لُوقا 4:16-30)
یسوع کفرنحوم جاتے ہیں (متی 4:13-16)
معجزے کے ذریعے مچھلیاں پکڑنا، پہلے شاگردوں کو بُلانا (لُوقا 5:1-11؛ متی 4:18-22؛ مرقس 1:16-20)

