قسط نمبر 2
”یہ میرا پیارا بیٹا ہے“
(دورانیہ: 52:46)
یوحنا بپتسمہ دینے والے نے اِعلان کِیا کہ مسیح ظاہر ہو گیا ہے۔ یسوع نے زمین پر مُنادی کرنا شروع کر دی۔ اِس قسط میں یہ سب واقعات دِکھائے گئے ہیں:
یوحنا بپتسمہ دینے والے مُنادی کرنا شروع کرتے ہیں (لُوقا 3:1، 2؛ یوحنا 1:6)
یوحنا روشنی کے بارے میں گواہی دیتے ہیں (یوحنا 1:7، 8)
یوحنا بپتسمے کے بارے میں بتاتے ہیں (متی 3:1-12؛ لُوقا 3:3-18؛ مرقس 1:1-8)
یسوع کا بپتسمہ (متی 3:13-17؛ مرقس 1:9-11؛ لُوقا 3:21، 22)
پاک روح یسوع کو ویرانے میں لے جاتی ہے (مرقس 1:12، 13؛ متی 4:1؛ لُوقا 4:1، 2)
یسوع کا نسبنامہ (لُوقا 3:23-38؛ متی 1:1-17)
یسوع شیطان کی طرف سے آزمائشوں کا مقابلہ کرتے ہیں (متی 4:2-11؛ لُوقا 4:3-13)
یوحنا کہتے ہیں کہ وہ مسیح نہیں ہیں بلکہ وہ شخص ہیں جو ویرانے میں پکارتے ہیں (یوحنا 1:19-28)
یوحنا بتاتے ہیں کہ یسوع ’خدا کے میمنے‘ ہیں (یوحنا 1:29-31)
یوحنا گواہی دیتے ہیں کہ اُنہوں نے پاک روح کو یسوع پر اُترتے دیکھا ہے اور یسوع ہی پاک روح سے بپتسمہ دینے والے ہیں (یوحنا 1:32-34)
یوحنا کے شاگرد یسوع کے شاگرد بن جاتے ہیں (یوحنا 1:35-39)
اندریاس اپنے بھائی پطرس کو یسوع کے بارے میں بتاتے ہیں (یوحنا 1:40-42)
فِلپّس اور نتنایل یسوع کے شاگرد بن جاتے ہیں (یوحنا 1:43-51)
قانا میں شادی، یسوع پانی کو مے میں بدل دیتے ہیں (یوحنا 2:1-12)
یسوع پہلی بار کاروبار کرنے والوں کو ہیکل سے نکال دیتے ہیں (یوحنا 2:13-17)
یسوع مخالفت کرنے والے یہودیوں سے کہتے ہیں کہ وہ تین دن میں ہیکل کو دوبارہ کھڑا کر دیں گے (یوحنا 2:18-22)
بہت سے لوگ یسوع کے معجزوں کو دیکھ کر اُن پر ایمان لے آتے ہیں (یوحنا 2:23-25)

