مواد فوراً دِکھائیں

اٹلانٹا میں یہوواہ کے گواہوں کا خیرمقدم

اٹلانٹا میں یہوواہ کے گواہوں کا خیرمقدم

‏”‏مَیں آپ کی تنظیم کے ارکان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ وہ جوش و خروش سے خدا کی بادشاہت کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔‏ ہم اُن سماجی کارروائیوں اور اِمدادی کاموں کی بڑی قدر کرتے ہیں جو آپ اپنے ارکان اور معاشرے کے لیے کرتے ہیں۔‏“‏

یہ بیان امریکہ کے شہر اٹلانٹا کے ناظم،‏ قاسم ریڈ کے ایک خط سے لیا گیا ہے۔‏ اِس خط میں اُنہوں نے اُن یہوواہ کے گواہوں کا خیرمقدم کِیا جو اُن کے شہر میں منعقد ہونے والے تین اِجتماعات پر آئے۔‏

اٹلانٹا کی اِنتظامیہ نے بھی ایک فرمان جاری کِیا جس میں اِجتماعات پر آنے والے یہوواہ کے گواہوں کو خوش آمدید کہا گیا۔‏ اِس فرمان میں لکھا تھا کہ ”‏پوری دُنیا میں تقریباً 80 لاکھ یہوواہ کے گواہ ہیں جو مختلف قوموں سے تعلق رکھتے ہیں اور سینکڑوں زبانیں بولتے ہیں۔‏ اِس کے باوجود آپ میں اِتحاد پایا جاتا ہے کیونکہ آپ مل کر کائنات کے مالک اور بائبل کو نازل کرنے والے خدا یہوواہ کی تعظیم کرتے ہیں۔‏“‏

جولائی اور اگست 2014ء میں اٹلانٹا میں تین بڑے اِجتماع منعقد کیے گئے جن میں سے دو کے پروگرام انگریزی زبان میں اور ایک کا پروگرام سپینش زبان میں پیش کِیا گیا۔‏ 28 سے زیادہ ملکوں سے لوگ اِن اِجتماعات میں شریک ہونے کے لیے آئے۔‏ چونکہ بہت سے حاضرین روس اور جاپان سے تھے اِس لیے انگریزی کے پروگرام کا بیک وقت روسی اور جاپانی زبان میں ترجمہ کِیا گیا۔‏ تینوں اِجتماعات کی کُل حاضری 689،‏95 تھی۔‏

سن 2014ء میں یہوواہ کے گواہوں نے 9 ملکوں میں 24 بین الاقوامی اِجتماعات منعقد کیے اور اِن میں سے 16 اِجتماع امریکہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔‏