مواد فوراً دِکھائیں

والکل کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏جولائی 2013ء سے اکتوبر 2014ء)‏

والکل کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏جولائی 2013ء سے اکتوبر 2014ء)‏

جولائی 2013ء سے یہوواہ کے گواہ ریاست نیو یارک کے شہر والکل میں اپنی عمارتوں کی مرمت کر رہے ہیں اور اِن میں توسیع کر رہے ہیں۔‏ اِن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ جولائی 2013ء سے اکتوبر 2014ء تک کون سے کام انجام دیے گئے۔‏ یہ تعمیراتی کام نومبر 2015ء تک مکمل ہو جائے گا۔‏

والکل میں ہماری عمارتوں کا فضائی منظر—‏21 اکتوبر 2013ء

  1. اناج کا گودام (‏جنوری 2014ء میں اِسے ختم کر دیا گیا۔‏)‏

  2. لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

  3. کھانے کا کمرا

  4. رہائشی عمارت (‏ای)‏

  5. آڈیٹوریم اور دفاتر

  6. چھاپہ خانہ

  7. ندی شاوان گونک کلِ

12 جولائی 2013ء—‏لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

ایک کرین کے ذریعے بیرونی دیواروں کو اُٹھایا جا رہا ہے۔‏ یہ دیواریں تعمیراتی سائٹ پر ہی تیار کی گئی تھیں۔‏

19 جولائی 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

فرش پر ایک خاص قسم کی پرت لگائی جا رہی ہے۔‏ یہ پرتیں عمارت کو زلزلہ پروف بنانے کے لیے لگائی گئیں اور اِن کی کُل لمبائی 7600 میٹر (‏25 ہزار فٹ)‏ ہے۔‏

5 اگست 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

عمارت کی بیرونی دیواروں کی مرمت کی جا رہی ہے۔‏

30 اگست 2013ء—‏لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

مشینوں کے نئے کمرے کے لیے لوہے کا ڈھانچہ کھڑا کِیا جا رہا ہے۔‏

17 ستمبر 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

چھت پر نئی شیٹ لگائی جا رہی ہے۔‏

15 اکتوبر 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

کارکُن جائزہ لے رہے ہیں کہ پرتوں کے نیچے کوئی خلا تو نہیں ہے اور جہاں جہاں خلا ہے وہاں اَور پرتیں لگائی جا رہی ہیں۔‏

15 نومبر 2013ء—‏لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

چھت پر نیا ایگزاسٹ فین لگایا جا رہا ہے۔‏

9 دسمبر 2013ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

عمارت کو مضبوط بنانے کے لیے کنکریٹ میں موجود چھوٹے چھوٹے خلاؤں کو بھرنے کے لیے گوند لگائی جا رہی ہے۔‏ عمارت کو زلزلہ پروف بنانے کے لیے جو کام کِیا گیا،‏ اُس میں تقریباً ڈیڑھ سال لگا۔‏

11 دسمبر 2013ء—‏لانڈری/‏ڈرائی کلیننگ

گندے پانی کے نکاس کے لیے نیا سسٹم لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔‏

10 جنوری 2014ء—‏اناج کا گودام

اناج اُٹھانے والی مشین کو ہٹایا جا رہا ہے۔‏ یہ مشین 1960ء کے دہے سے 2008ء تک اِستعمال میں تھی۔‏ لیکن پھر والکل کے فارم پر مویشی رکھنا بند کر دیے گئے اِس لیے اِس مشین کی ضرورت نہیں رہی۔‏

22 جنوری 2014ء—‏آڈیٹوریم اور دفاتر

آڈیٹوریم سے کُرسیاں نکالی جا رہی ہیں تاکہ اِس کی مرمت کی جا سکے۔‏

29 جنوری 2014ء—‏اناج کا گودام

اِن گوداموں میں مویشیوں کے لیے چارا ذخیرہ کِیا جاتا تھا۔‏

3 مارچ 2014ء—‏چھاپہ خانہ

فنی تربیت کے شعبے کے لیے نئی جگہ تیار کی جا رہی ہے۔‏

4 جولائی 2014ء—‏آڈیٹوریم اور دفاتر

ایک ویلڈر ستون کو مضبوط بنانے کے لیے ویلڈنگ کر رہا ہے۔‏

19 ستمبر 2014ء—‏کھانے کا کمرا (‏رہائشی عمارت ای)‏

اُس جگہ قالین بچھایا جا رہا ہے جہاں تعمیراتی کام کرنے والے لوگ کھانا کھاتے ہیں۔‏

22 ستمبر 2014ء—‏رہائشی عمارت (‏ای)‏

پہلی منزل پر ایک ہال میں پلاستر کِیا جا رہا ہے۔‏

24 ستمبر 2014ء—‏آڈیٹوریم اور دفاتر

نئی لفٹ کے لیے لوہے کا جنگلا تیار کِیا جا رہا ہے۔‏

2 اکتوبر 2014ء—‏کھانے کا کمرا (‏رہائشی عمارت ای)‏

کھانے کے کمرے میں 1980 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔‏

22 اکتوبر 2014ء—‏آڈیٹوریم اور دفاتر

ایک ستون کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے کھدائی کی جا رہی ہے۔‏ اِس طرح عمارت کی مضبوطی میں اِضافہ ہوگا اور زلزلے کی صورت میں اِسے زیادہ نقصان نہیں پہنچے گا۔‏