مواد فوراً دِکھائیں

مالک مکا‌نوں کی طرف سے خطوط

مالک مکا‌نوں کی طرف سے خطوط

حال ہی میں یہوواہ کے گواہوں نے امریکہ کے شہر والکل کے نزدیک اپنے دفتروں اور فیکٹری کو بڑھانے کا چھ سالہ منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔‏ آخری دو سالوں کے دوران تعمیراتی کام میں تیزی آئی جس کی وجہ سے رضاکاروں کی زیادہ ضرورت پڑی۔‏ لہٰذا اِن کی رہائش کے لیے آس پاس کے علا‌قے میں 25 گھر کرائے پر لیے گئے۔‏

کرائےداروں کے بارے میں

اُن گھروں کے مالک مکا‌نوں نے اپنے گھر یہوواہ کے گواہوں کو کرائے پر دینے کے بارے میں کیا کہا؟‏

  • ایک مالک مکا‌ن نے کہا:‏ ”‏مَیں اور میرے شوہر اِن کرائےداروں سے بہت خوش تھے۔‏ ہمارا گھر اُس گھر کے بالکل ساتھ ہے جسے ہم نے کرائے پر دیا۔‏ اِن لوگوں نے ہمیشہ ہم سے تعاون کِیا اور ہمارے ساتھ خوش اخلا‌قی سے پیش آئے۔‏“‏

  • ایک اَور مالک مکا‌ن جو اُس گھر کے نزدیک رہتی ہے جسے اُس نے یہوواہ کے گواہوں کو کرائے پر دیا تھا،‏ کہتی ہے:‏ ”‏یہ لوگ بہت اچھے کرائےدار تھے۔‏ ہمارے باغ میں ایک تالاب ہے اور ہم نے اُن لڑکوں سے کہا تھا کہ وہ جب چاہیں،‏ اِس میں تیرنے کے لیے آ سکتے ہیں۔‏ وہ جب بھی آتے،‏ ہمارے ساتھ بڑے احترام سے پیش آتے تھے۔‏ اُن کا آنا ہمیں بہت اچھا لگتا تھا اور ہم اُنہیں بہت یاد کریں گے۔‏ ہمیں اِن سے اچھے کرائےدار نہیں مل سکتے۔‏“‏

  • ایک مالک مکا‌ن نے کہا:‏ ”‏یہ لوگ صرف اچھے کرائےدار ہی نہیں بلکہ اچھے پڑوسی بھی ثابت ہوئے۔‏“‏

گھروں کی حالت کے بارے میں

جب یہوواہ کے گواہوں نے کرائے کے گھر خالی کیے تو مالک مکا‌نوں نے اِن گھروں کی حالت کے بارے میں کیا کہا؟‏

  • ”‏اُنہوں نے ہمیشہ وقت پر کرایہ دیا،‏ گھر کا خیال رکھا اور اِسے اچھی حالت میں واپس کِیا۔‏“‏

  • ایک مالک مکا‌ن نے کہا:‏ ”‏مَیں آپ کا اور آپ کی تنظیم کا بہت احسان مند ہوں کہ آپ نے ہمارے گھر کا اِتنا اچھا خیال رکھا۔‏“‏ اُس نے یہ بھی کہا کہ اُسے اِس بات کی توقع نہیں تھی کہ یہوواہ کے گواہ اُس کے گھر کو ”‏اِتنا صاف ستھرا چھوڑیں گے۔‏“‏

  • ایک عورت نے کہا:‏ ”‏ہمیں معلوم تھا کہ آپ کی تنظیم قابلِ بھروسا ہے اِس لیے ہم نے آپ سے مکا‌نوں کا ایڈوانس نہیں مانگا۔‏ آپ نے دونوں گھر بہترین حالت میں چھوڑے۔‏“‏

  • جب یہوواہ کے گواہوں نے ایک مالک مکا‌ن کے گھر کی تھوڑی بہت مرمت کی تو اُس نے پوچھا:‏ ”‏کیا اب سے آپ کی تنظیم کے لوگ میرے گھر کی مرمت کا کام سنبھال سکتے ہیں؟‏ جب آپ لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ آپ فلا‌ں دن کوئی کام کریں گے تو آپ اُسی دن وہ کام کرتے بھی ہیں۔‏ کاش کہ وہ لوگ بھی اپنی بات کے اِتنے پکے ہوتے جن سے مَیں عموماً مرمت کا کام کراتا ہوں۔‏“‏

مزید اِظہارات

  • ایک مالک مکا‌ن نے لکھا کہ اگر یہوواہ کے گواہ دوبارہ سے اُس کے مکا‌ن کو کرائے پر لینا چاہتے ہیں تو وہ کرائے میں بڑی حد تک رعایت کرنے کو تیار ہے۔‏

  • ایک اَور مالک مکا‌ن نے کہا:‏ ”‏اگر آئندہ بھی کبھی آپ کی تنظیم کو ضرورت پڑے تو ہم بڑی خوشی سے اپنا مکا‌ن آپ کو کرائے پر دیں گے۔‏“‏