مواد فوراً دِکھائیں

فلپائن کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏فروری 2014ء سے مئی 2015ء)‏

فلپائن کے تعمیراتی کام کی تصویری جھلکیاں (‏فروری 2014ء سے مئی 2015ء)‏

یہوواہ کے گواہ فلپائن کے شہر کویزون میں اپنی برانچ کی پُرانی عمارتوں کی مرمت کر رہے ہیں اور کچھ نئی عمارتیں بھی بنا رہے ہیں۔‏ فلپائن میں پہلے چھپائی کا کام کِیا جاتا تھا لیکن اب یہ کام جاپان برانچ میں کِیا جا رہا ہے۔‏ اِس لیے فلپائن میں چھاپہ‌خانے کی عمارت میں ورکشاپس اور کمپیوٹر،‏ ترجمے اور کتابیں اور رسالے بھیجنے والے شعبے کے دفاتر بنائے جا رہے ہیں۔‏ اِن تصویروں میں دِکھایا گیا ہے کہ فروری 2014ء سے مئی 2015ء تک فلپائن برانچ میں کیا کیا کام کِیا گیا۔‏ یہ تعمیراتی کام اکتوبر 2016ء تک مکمل ہو جائے گا۔‏

جن عمارتوں کی تعمیر اور مرمت کی جا رہی ہے،‏ وہ یہ ہیں:‏

  • عمارت 4 (‏رہائشی عمارت)‏

  • عمارت 5 (‏ریکا‌رڈنگ سٹوڈیو اور دفاتر)‏

  • عمارت 6 (‏گاڑیوں کی ورکشاپ)‏

  • عمارت 7 (‏ورکشاپس اور دفاتر)‏

28 فروری 2014ء—‏عمارت 7

کارکُن فائبرگلاس کی شیٹوں کو پیک کر رہے ہیں جو چھت اور دیواروں کو نمی سے بچانے کے لیے اِستعمال کی جاتی ہیں۔‏ اُنہوں نے حفاظتی لباس پہن رکھا ہے تاکہ فائبرگلاس کی وجہ سے اُن کی جِلد پر خارش نہ ہو۔‏

2 اپریل 2014ء—‏عمارت 7

کارکُن اُس ریکا‌رڈنگ سٹوڈیو کی چھت مکمل کر رہے ہیں جہاں فلپائن کی اِشاروں کی زبان میں ریکا‌رڈنگز کی جائیں گی۔‏ چھت میں جو سوراخ نظر آ رہے ہیں،‏ اُن میں ایسا سسٹم لگا‌یا جائے گا جس کے ذریعے سٹوڈیو کا درجۂ‌حرارت ایک جیسا رہے گا۔‏

21 اکتوبر 2014ء—‏تعمیراتی سائٹ

کارکُن پانی کے پائپ بچھانے کے لیے کھدائی کر رہا ہے۔‏ اِس نئے سسٹم کے ذریعے برانچ کی تمام عمارتوں تک ٹھنڈا پانی پہنچے گا۔‏

19 دسمبر 2014ء—‏عمارت 1،‏ 5 اور 7 کو ملا‌نے کے لیے راستہ

یہ راستہ تمام عمارتوں کو ملا‌نے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔‏ اِن عمارتوں میں عمارت 1 بھی شامل ہے جس میں کھانے کا کمرا ہے۔‏ یہ راستہ خاص طور پر اُن 300 لوگوں کے لیے فائدہ‌مند ہوگا جو عمارت 7 میں کام کریں گے۔‏

15 جنوری 2015ء—‏عمارت 5

50 ٹن وزنی کرین کے ذریعے چھت کی پرتیں اُٹھائی جا رہی ہیں۔‏ اِس تعمیراتی پراجیکٹ میں فرق فرق سائز کی کرینیں اِستعمال ہو رہی ہیں۔‏

15 جنوری 2015ء—‏عمارت 5اے

اِس بنےبنائے ڈھانچے کی پیمائش 125 مربع میٹر (‏1345 مربع فٹ)‏ ہے۔‏ اِس میں دو بیت‌الخلا،‏ سیڑھیاں اور لفٹ ہیں۔‏ یہ عمارت 5 سے جُڑا ہوا ہے۔‏ اِس میں بیت‌الخلا اور سیڑھیاں بنانے کی وجہ سے عمارت 5 میں زیادہ جگہ ہوگی۔‏ یہاں پر لفٹ ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ اِس کے شور سے عمارت 5 کے سٹوڈیو میں ہونے والی ریکا‌رڈنگز متاثر نہیں ہوں گی۔‏

15 جنوری 2015ء—‏عمارت 5اے

کارکُن سریا ڈال رہے ہیں۔‏ وہ سورج کی تپش سے بچنے کے لیے ایک چادر کے سائے میں کام کر رہے ہیں۔‏ جنوری کے مہینے میں دن کے وقت اوسط درجۂ‌حرارت 29 ڈگری سینٹی‌گریڈ (‏84 ڈگری فارن‌ہائیٹ)‏ اور اپریل کے مہینے میں 34 ڈگری سینٹی‌گریڈ (‏93 ڈگری فارن‌ہائیٹ)‏ ہوتا ہے۔‏

5 مارچ 2015ء—‏عمارت 5

کارکُن چھت کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے اِس میں لکڑی کے تختے لگا رہے ہیں۔‏ اِس عمارت میں تقریباً 800 تختے اِستعمال کیے گئے۔‏

17 مارچ 2015ء—‏عمارت 5

کارکُن سیمنٹ اور ریت کا مصالحہ تیار کر رہے ہیں۔‏ اِس تعمیراتی کام میں 100 سے زیادہ کارکُن آسٹریلیا،‏ جاپان،‏ جنوبی کوریا،‏ ریاستہائے متحدہ امریکہ،‏ سپین،‏ فرانس،‏ کینیڈا،‏ نیو زی‌لینڈ اور دوسرے ملکوں سے آئے ہیں۔‏

25 مارچ 2015ء—‏عمارت 5

عمارت پر سٹیل کی چھت ڈالی جا رہی ہے۔‏ اِس میں پہلے ترجمے کا کام ہوتا تھا۔‏ لیکن اب اِس میں ریکا‌رڈنگ سٹوڈیو اور کچھ دفتر بنائے جا رہے ہیں۔‏

13 مئی 2015ء—‏عمارت 5

ایک تیز دھار مشین سے دھات کے ٹکڑے کاٹے جا رہے ہیں جنہیں بعد میں دفتروں کی دیواروں میں اِستعمال کِیا جائے گا۔‏