مواد فوراً دِکھائیں

ٹورانٹو کے کتاب میلے پر jw.org کا سٹال

ٹورانٹو کے کتاب میلے پر jw.org کا سٹال

کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں 13 سے 16 نومبر 2014ء کو بین الاقوامی کتاب میلہ منعقد ہوا جس میں چھپی ہوئی کتابیں اور برقی کتابیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔‏ اِس میلے میں 20 ہزار لوگوں نے شرکت کی۔‏

میلے میں یہوواہ کے گواہوں نے بھی ایک دلکش سٹال لگایا۔‏ اُن کے سٹال پر ٹیبلٹ کمپیوٹر لگے ہوئے تھے جن کے ذریعے لوگ ویب سائٹ jw.org کا جائزہ لے سکتے تھے۔‏

میلے کے ایک مینیجر نے ویب سائٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏آپ کی ویب سائٹ بہت جدید ہے۔‏ میرا خیال ہے کہ جن لوگوں نے اِس میلے میں سٹال لگائے ہیں،‏ اُن کو آپ سے سیکھنا چاہیے۔‏“‏ میلے میں آنے والے لوگوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹ بہت معیاری ہے،‏ اِسے اِستعمال کرنا آسان ہے اور اِس پر کئی اہم سوالوں کے جواب دیے گئے ہیں۔‏ وہ اِس بات سے بھی بہت متاثر ہوئے کہ اِس ویب سائٹ کے ذریعے لوگوں کو اپنے مسئلوں اور مشکلات سے نپٹنے میں مدد ملتی ہے۔‏

جب سٹال پر موجود یہوواہ کے گواہوں نے لوگوں سے بات کی تو اُنہیں پتہ چلا کہ میلے پر آنے والے زیادہ تر لوگوں نے پہلے کبھی ویب سائٹ jw.org کے بارے میں نہیں سنا تھا۔‏ تقریباً ہر شخص نے رابطے کا کارڈ یا پرچہ ہمیں زندگی کے اہم سوالوں کے جواب کہاں سے مل سکتے ہیں؟‏ لیا۔‏ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ اِس ویب سائٹ کو دوبارہ دیکھیں گے اور کچھ نے یہوواہ کے گواہوں کو دعوت دی کہ وہ اُن کے گھر آ کر اُن سے خدا کے کلام پر بات کریں۔‏

جمعے کا دن خاص طور پر بچوں کے لیے تھا۔‏ اِس لیے یہوواہ کے گواہوں نے jw.org سے کچھ ایسی ویڈیوز دِکھائیں جو بچوں اور نوعمروں کے لیے ہیں‏۔‏ بہت سے بچے اور اُن کے اُستاد سٹال پر رُکے اور یہ ویڈیوز دیکھیں۔‏

امریکہ کے شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا شخص بھی سٹال پر آیا جو بائبلیں چھاپنے والی ایک کمپنی میں کام کرتا ہے۔‏ جب اُس نے سٹال پر بائبل کا انگریزی ترجمہ نیو ورلڈ ٹرانسلیشن دیکھا تو وہ اِس کی کوالٹی سے بہت متاثر ہوا۔‏ وہ اِس بائبل کو چھاپنے والوں سے رابطہ کرنا چاہتا تھا۔‏ لہٰذا اُسے رابطے کا کارڈ دیا گیا۔‏

یہوواہ کے گواہوں کی ویب سائٹ 700 سے زیادہ زبانوں میں دستیاب ہے۔‏ میلے پر آنے والے لوگوں نے اِسے 16 زبانوں میں دیکھا:‏ اُردو،‏ امہاری،‏ انگریزی،‏ بنگالی،‏ پُرتگالی،‏ تامل،‏ ٹگرینیا،‏ چینی،‏ سپینش،‏ سویڈش،‏ فرانسیسی،‏ کورین،‏ گجراتی،‏ ویت نامی،‏ ہندی اور یونانی۔‏

سٹال پر موجود یہوواہ کے ایک گواہ نے کہا کہ لوگوں کو بس ویب سائٹ کے بارے میں بتانے کی نسبت اِسے کھول کر دِکھانا زیادہ مؤثر ہے۔‏ اُس نے یہ بھی کہا کہ ”‏اِس میلے کے ذریعے ہمیں اپنی ویب سائٹ کو مشہور کرنے کا بڑا زبردست موقع ملا۔‏“‏