مواد فوراً دِکھائیں

یہوواہ کے گواہوں کی پیشوائی کون کرتا ہے؟‏

یہوواہ کے گواہوں کی پیشوائی کون کرتا ہے؟‏

ہر کلیسیا (‏یعنی جماعت)‏ میں بزرگوں کی ایک جماعت ہوتی ہے جو اِس کی پیشوائی کرتی ہے۔‏ تقریباً 20 کلیسیاؤں کے مجموعے کو حلقہ کہا جاتا ہے اور ایک شخص جسے حلقے کا نگہبان کہا جاتا ہے،‏ کلیسیاؤں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے وقتاًفوقتاً اِن کا دورہ کرتا ہے۔‏

ہماری تنظیم کو ایک گورننگ باڈی کے ذریعے پاک کلام سے رہنمائی اور ہدایات فراہم کی جاتی ہیں۔‏ گورننگ باڈی کے رُکن بڑے تجربہ کار ہیں کیونکہ وہ بڑے عرصے سے یہوواہ خدا کی خدمت کر رہے ہیں۔‏ وہ ہمارے مرکزی دفتر میں کام کرتے ہیں جو کہ امریکہ میں ہے۔‏—‏اعمال 15:‏23-‏29؛‏ 1-‏تیمُتھیُس 3:‏1-‏7‏۔‏