مواد فوراً دِکھائیں

کیا یہوواہ کے گواہ سمجھتے ہیں کہ صرف اُنہی کو نجات ملے گی؟‏

کیا یہوواہ کے گواہ سمجھتے ہیں کہ صرف اُنہی کو نجات ملے گی؟‏

جی نہیں۔‏ لاکھوں ایسے لوگوں کو بھی جو فوت ہو چکے ہیں،‏ نجات پانے کا موقع ملے گا حالانکہ وہ یہوواہ کے گواہ نہیں تھے۔‏ پاک کلام میں لکھا ہے کہ خدا نے ایک نئی دُنیا کا وعدہ کِیا ہے جس میں نیکوں اور بدوں کو زندہ کِیا جائے گا‏۔‏ (‏اعمال 24:‏15‏)‏ اِس کے علاوہ بہت سے ایسے لوگوں کو بھی نجات ملے گی جو ابھی تو خدا کی خدمت نہیں کر رہے لیکن شاید مستقبل میں ایسا کرنے لگیں۔‏ لیکن یہ ہمارا فیصلہ نہیں کہ کون نجات پائیں گے اور کون نہیں۔‏ یہ فیصلہ صرف اور صرف یسوع مسیح کے ہاتھ میں ہے۔‏—‏یوحنا 5:‏22،‏ 27‏۔‏